احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کرنا نہ پڑا اور میونسپلٹی کا فنڈ اس رقم میں ٹکا خرچ کرنے سے محفوظ رہا۔ مرگئے مردودفاتحہ نہ درود اور بحکم رب ودود ہالک نمرود، منہ کالے اور دست وپاکبود، عاقبت نامحمود انجام نامسعود۔ سراسر بے بہبود، ازسرتا پابے سود، مؤود ہوکر قعر عدم میں غت ربود ہوگئے۔ فی النار والسقر مع الجد والپدر، ہاتھ تیری پیشینگوئی کی دم میں مینارۃ المرزا کا کلس۔ موجودہ زمانہ یوروپین آز ادی کی ٹکسال ہے کھرے کھوٹے کا کوئی جانچ کرنے والا نہیں۔ نبی کیسا خدائی کا بھی کوئی دعویٰ کرے تو بازپرس نہیں لیکن اگر بروزی رسالت کی تبلیغ افغانستان اور وسط ایشیا وغیرہ خود مختار اسلامی ریاستوں میں کی جائے۔ تو گھٹنوں گھٹنوں مزا آجائے۔ (ایڈیٹر) ۵ … جعلی بیعت مکتوب مولا بخش! مولانا شوکت۔ السلام علیکم! ہم لوگ شتاب خان معمار ولد گھاسی خان ومولیٰ بخش ساکنان اٹاوہ محلہ شاہ گدا علی اپنا نام قادیانی اخبار البدر نمبر ۱۹؍جلد ۲؍مورخہ ۲۹؍مئی ۱۹۰۳ء مطابق یکم ربیع الاول ۱۳۲۱ھ میں بیعت کنندگان کی فہرست میں درج دیکھ کر بہت متعجب ہوئے ہم حلف سے کہتے ہیں کہ ہم لوگ مرزا کے مرید نہیں اور نہ ہم نے بیعت کا خط بھیجا۔ اب ہم آپ کو بذریعہ خط اطلاع دیتے ہیں کہ آپ ہمارا خط ضمیمہ شحنہ ہند میں درج فرما کر پبلک پر ظاہر کردیجئے کہ ہم لوگ مرزا قادیانی کے مرید نہیں۔ ایڈیٹر… البدر کو چاہئے کہ دیکھ بھال کی فہرست شائع کیا کرے۔ تاکہ جھوٹوں میں شامل ہوکر (لعنۃ اﷲ علی الکاذبین) کے نیچے نہ آجائے۔ العبد العبد شتاب خان بقلم خود ساکن اٹاوہ مولا بخش حجام ناخواندہ ساکن اٹاوہ ۶ … ایضاً از جانب کلّو حجام از: کلّو حجام گدا علی ٹولہ اٹاوہ مولانا شوکت سلام مسنون۔ شتاب خان ومولا بخش کے ہمراہ میرا نام بھی اخبار البدر نے مریدان مرزا کی فہرست میں شائع کردیا۔ میں مرزائی بیعت پر تبرّا بھیجتا ہوں نہ میں نے پہلے اس سے بیعت کی نہ آئندہ میرا ارادہ۔ مجھے قرآن وحدیث کے سوا کسی پیر کی حاجت نہیں میں توا ن ہی سے بیعت کرچکا ہوں۔ راقم: کلّو حجام گدا علی ٹولہ اٹاوہ!