احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۸؍جون۱۹۰۱ء کے شمارہ نمبر۲۲ کے مضامین ۱… پنجابی رسول کی امت کا انکار ا۔د! ۲… مقابلہ چند اوصاف عبدالکریم! ۱… پنجابی رسول کی امت کاانکار سال اوّل معارب آمد سال دیگر خواجہ شد غلہ گرارزاں شود امسال سیدمی شود مرزاغلام احمد قادیانی کی جماعت کے متنبی ممبر جو بمصداق ’’یؤمنون بالغیب‘‘ بلا سوچے سمجھے ایمان لائے ہیں۔ ہر چند ان کی خدمت میں عرض کی جاتی ہے اور حضرت موصوف کی خاص تحریریں ان کو دکھائی جاتی ہیں کہ مرزاقادیانی نے صاف صاف نبوت کا اسی طرح دعویٰ کیا ہے جس طرح پہلے بھی بہت سے اشخاص کر چکے ہیں۔ مگروہ بیچارے ابھی تک پیر وپیغمبر میں تمیز نہیں کر سکتے اور الٹا یہ جواب دیتے ہیں کہ ہم راستی پر ہیں اور موعود مسیح کے بارے میں تمہیں مغالطہ ہوا ہے۔ پس ہم علماء اسلام زمانہ حال کی خدمت میں نہایت ادب کے ساتھ گزارش کرتے ہیں کہ چند منٹ کے لئے ہماری ان ناچیز سطور پر توجہ فرماویں۔ مگر بفرض محال ہم غلطی پر ہیں اور ختم نبوت کے بعد بھی سلسلۂ نبوت جاری ہے تو کوئی بزرگ اسلام ہماری غلطی رفع فرما کر خداوند تعالیٰ کی پاک درگاہ سے اجر عظیم کے مستحق ہوں۔ کیا ان علامات اور دعاوی کے سوا جو نیچے عرض کئے جاتے ہیں (معاذ اﷲ) پیغمبروں کے سرخاب کا پرلگا ہوتا ہے۔ جس سے وہ شناخت کئے جاتے ہیں۔ روحانیت اور فیوض الٰہی جو انبیاء علیہم السلام واولیاء کرام کی ذات والاصفات سے فواروں کی طرح جوش زن ہوا کرتے ہیں ان کو مرزاقادیانی کی ذات میں سمجھنا اور ان سے برکات حاصل کرنے کی توقع رکھنا بناء فاسد علی الفاسد ہے۔ مگر دعویٰ نبوت کے لئے تفصیل ذیل علامات جو مرزاقادیانی اپنی نسبت تحریر فرماتے