احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
مخالف ذی علم ومقرر سے گفتگو کرو گے تو بہت نقصان اٹھائو گے اور پھر کسی کے بھائی، کسی کے لخت جگر اور کسی کے عزیز اپنے مذہب سے ہاتھ اٹھا کر آسمان کے لے پالک کے حلقہ بگوشوں میں داخل ہوجائیں گے۔ (خداوند وہ دن نہ لائے) اب میں ایک ضروری بات کہہ کر اس مختصر مضمون کو ختم کرتا ہوں۔ ضمیمہ شحنۂ ہند مرزائی طاعون کے واسطے تریاق ہے۔ مسلمانو اگر تم کو اپنے مذہب سے محبت ہے اگر تم اسلام کے شیدائی ہو، اگر تمہیں مرزائی مذہب کی اشاعت ناپسند ہے تو پوچھو اور خوشی کے ساتھ شحنۂ ہند خریدو جہاں تک ممکن ہوسکے اس کی ترقی اشاعت میں کوشش کرو۔ پھر دیکھو کہ مرزائی مذہب کی اشاعت کس طرح بند ہوتی ہے اگر تم بدل وجان ساعی ہوگئے تو انشاء اﷲ بہت جلد کامیابی ہوگی۔ ر۔ ف۔ ہ۔ شاہجہان پوری تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء یکم دسمبر کے شمارہ نمبر۴۵؍کے مضامین ۱… مرزا قادیانی عدالت میں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … مرزا قادیانی عدالت میں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱۲،۱۳،۱۴؍ اور ۱۶؍نومبر۱۹۰۳ء کو مرزا قادیانی کا مقدمہ ہوا۔ پہلے روز مستغیث مولوی کرم الدین صاحب جہلمی نے اپنا تتمہ بیان دیا کہ میری نسبت مرزا نے کذاب اور لئیم اور بہتان عظیم کے الفاظ لکھے ہیں۔ یہ الفاظ نہایت حقارت آمیز ہیں جن سے میری سخت حقارت ہوئی۔ یہ دعویٰ کتاب مواہب الرحمن پر ہے جو مرزا قادیانی کی مصنفہ ہے اور حکیم فضل الدین پر بحیثیت مالک یا مہتمم مطبع قادیان کے۔ پیادے کے آواز دینے پر کہ مرزا غلام احمد حاضر ہے۔ سامعین کی آنکھیں لگ گئیں کہ وہ آتے ہیں یہ آتے ہیں ؎ انگلیاں سرو اٹھاتے ہیں کہ وہ آتے ہیں مرزا قادیانی تو حاضر عدالت ہوگئے مگر حکیم فضل دین سخت بیمار تھا اس کی بابت عذر کیا