احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ہے۔ اسی طرح رسول اﷲa کے وجود مسعود ومطہر ومقدس کے اگر ابن حزمؒ کا وجود کیونکر غائب نہ ہو جاتا اور پھر سمندر کے آگے قطرہ کی اور درخت کے آگے ایک برگ یا پتی کی کیا حقیقت وہستی ہے؟ ۱۸… اخیر پر امروہی صاحب تھوڑے چندہ ماہوار پر ایسے ازخود رفتہ ہوئے ہیں کہ اپنے رقیمہ پر از عناد والحاد کو ختم کرتے کرتے بھی ایک قدیمی اسلامی مسلمہ مسئلہ کو نیست ونابود کرنا چاہا ہے۔ اس طرح کہ حسب فحوائے حدیث شریف متفق علیہ ’’مابین بیتی ومنبری روضۃ من ریاض الجنہ ومنبری علی حوضی‘‘ کو جو ایک قطعہ زمین کا مسجد مبارک نبویa میں نشان لگا کر ممیز کیا ہوا ہے اور عام وخاص مسلمان مؤمن حصول ثواب وبرکات کے لئے اس جگہ پر عمداً وارادۃً نماز پڑھتے ہیں اور مؤمنین صالحین عابدین سے وہ جگہ کسی وقت بھی خالی نہیں ہوتی ہے۔ گویا کہ سوا تیرہ سو برس سے مسلمانوں کا اس قطعہ زمین کی فضیلت پر اتفاق واجماع چلا آتا ہے۔ اب امروہی صاحب اس اتفاق واجماع سلف وخلف کے مقابل ومخالف بڑی دلیری وشیخی سے اس حدیث شریف کی ملحدانہ تفسیر کر کے اس قطعہ زمین مبارک کی فضیلت کو اڑاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ: ’’آنحضرتa کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح پر ایک تخم سے صدہا اشجار وبار پیدا ہوتے ہیں۔ اسی طرح پر مجھ سے احمد ومحمد پیدا ہوں گے۔ خصوصاً آخری زمانہ میں تو ایک مہدی ایسا احمد ومحمد پیدا ہوگا جو مجھ میں اور اس میں کچھ بھی فرق نہ ہوگا۔ جیسا کہ تخم کے پیدا شدہ پھلوں میں اصل تخم سے کوئی فرق نہیں ہوتا اور جو لوگ اس روضہ جنت میں سے دنیا میں تمتع حاصل کریں گے وہی روضہ جنت میں داخل ہوں گے۔‘‘ اس ملحدانہ تفسیر پر بڑا فخر کیا ہے۔ اﷲتعالیٰ ان کو ہدایت کرے۔ مرزائی جماعت کا دین وایمان ایسا ففرواہوا ہے کہ آیت قرآن مجید ’’اتخذوا احبارہم ورہبانہم اربابا من دون اﷲ‘‘ تو ان کو بالکل فراموش ہی ہو گئی اور اس امر کی حس ہی نہیں رہی کہ یشاقق الرسول وغیرسبیل المؤمنین پر چلنے کی پاداش جہنم ہے۔ یہ سب ایسے بیخوف وگستاخ ہوئے ہیں کہ ہر قدیمی مسلمہ مسئلہ اسلامی کو خواہ مخواہ بے ضرورت ضرور ہی زور لگا کر الٹ پلٹ کر کے اپنا نفسانی ناقص وردی مسئلہ اس قدیمی مسئلہ کی جابجا قائم کرتے ہیں۔ نعوذباﷲ! امروہی یہ تو خیال کریں کہ جب احادیث شریف رسول اﷲa کے تخم پاک سے جب مہدی موعود بنی فاطمہ سے آوے گا تو وہ ضرور احادیث ’’یواطی اسمہ اسمی‘‘ کے موافق محمد واحمد ہوگا۔ لیکن مرزاچنگیز خانی تخم کا ہے وہ بایں اوصاف کیونکر محمد واحمد بن سکتا ہے؟ امروہی بیچارے مجبور ہیں یا چندہ وامداد اور خرچ مجبور کر رہی ہے۔ اﷲتعالیٰ رحم وکرم فرماوے۔ ۲۱؍جنوری ۱۹۰۲ء راقم ایک مسلمان واقف حالات۔