احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
حدیث سے ختم نبوت کی جانب اشارہ ہے نہ کہ بقاء نبوت کی جانب، یعنی نبوت باقی نہیں رہی، صرف آیات واحادیث باقی رہ گئیں جو مؤمنوں کو بشارت دینے والی ہیں۔ ذرا یہ بھی غور سے دیکھنا چاہئے کہ حدیث میں لفظ نبوت وارد ہوا ہے یعنی یوں نہیں فرمایا کہ ’’لم یبق من الانبیاء الا المبشرون‘‘ لفظ انبیاء اور نبوت میں بہت فرق ہے۔ نبوت کے لفظ سے مرزا قادیانی کا تھم اکھڑتا ہے۔ ہاں نبوت وابوت کا منارہ ضرور نصب ہوتا ہے۔ پھر اس حدیث میں المبشرات۔ ذرا امروہی صاحب بھی اپنے دعویٰ کے موافق موصوف بیان کریں خدا نے چاہا توبھاگتے راہ نہ ملے گی۔ مجدد کے سامنے منہ کھولنا آسان نہیں۔ ۳ … امروہی صاحب کو اضافۂ تنخواہ مبارک مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ہم تو ہمیشہ سے امروہی صاحب کے بھلے میں ہیں کہ خوب چکھوتیاں اڑائیں دندنائیں اصحاب الفیل کے ہاتھی کے روٹ سے شکم سیر حصہ پائیں بڑھتی دولت کی خیر منائیں اور پورا پھل پائیں۔ امروہی صاحب آج سے نہیں بلکہ نواب صدیق حسن صاحب مرحوم کے زمانے سے ہمارے لنگوٹئے یار ہیں۔ پس گھی کہاں گیا؟ کھچڑی میں اور کھچڑی پیاروں کے کلیجے میں۔ گرم گرم کھچڑی اور دانہ دار گھی دوہاتھ ایسے ماروں جانے میرا جی یہ سن کر ہماری خوشی کی کوئی حد نہیں رہی کہ امروہی صاحب کو پہلے جو ساٹھ روپیہ ماہوار ملتا تھا تو اب المضاعف ہوگیا۔ مبارک سلامت مگر ہماری رائے میں ابھی تک ان کی پوری قدر نہیں کی گئی۔ امروہی صاحب نے تو اپنے کو مرزا قادیانی کے کفارے کی بھینٹ میں چڑھا دیا ہے۔ مرزائی اخباروں میں قلمی جنگ وہ کریں۔ علماء ومشائخ اسلام سے لڑتے وہ پھریں چپت وہ کھائیں۔ مرزا قادیانی کے کٹی کبوتر وہ بنیں۔ الغرض طویلے کی بلا ہر طرح انہیں کے سر ہے۔ ان تمام کھکھیڑوں کو اٹھاتے اورکڑیاں جھیلتے ایک سو روپے ماہوار کچھ بھی نہیں۔ پھر سفر کی مار دھاڑ میں بھی اکثر یہی رہتے ہیں۔ دوسرے حواری تو اپاہج بنے قادیان میں روٹیاں مروڑ رہے ہیں۔ معجونیں کھا کھا کر سنڈیا رہے ہیں اور ایسے موٹے ہوگئے ہیں کہ آنکھوں تک چربی چھا گئی ہے۔ بن چکی کے دنبے بن گئے ہیں۔ افغانی بغدے سے کاٹو تو خون تک نہ نکلے گا۔ چربی ہی چڑھی ہوگی۔ امروہی صاحب حق نمک تو ادا کررہے ہیں آپ جانئے جس کا کھائے اسی کا گائیے۔