احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کے بھاگ گیایا پیر مہر علی شاہ صاحبؒ سے وعدہ کر کے پھر مقابلہ پر لاہور میں نہیں آیا۔ یا سید امیر شاہ صاحب رسالدار میجر سردار بہادر سے جھوٹ بول کر مبلغ پانچ صد روپیہ وصول کر لیا کہ میں دعا کر کے تمہارے فرزند پیدا کرادوں گا۔ ورنہ میں جھوٹا سمجھا جاؤں۔ مگر فرزند نہ ہوا۔ ایسے ایسے دن رات جھوٹ ودغا بازیاں قادیانی پیغمبر کرتا رہتا ہے۔ فاضل ممدوح کی شان ایسے گندہ الزاموں سے پاک وارفع ہے۔ قال… اپنے کارڈ میں ساری بحث اس ایک امر پر رکھ دی۔ اقول… حج کا ترک کرنا بلا عذر ان مرزائیوں کے نزدیک کوئی بڑی بات نہیں جو شخص مدعی اسلام بلکہ مدعی نبوت ورسالت ہو کر ایسے رکن اسلام کا تارک یا منکر ہو اور عقائد بھی اس کے مخالف اسلام ہوں اس کا نماز وروزہ ظاہری اگر مکروہ زور ودھوکا دہی نہیں تو کیا ہے۔ (باقی آئندہ) ج۔ن! M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۲۴؍ستمبر۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۳۶ کے مضامین ۱… دعا میں اثر مولانا شوکت اﷲ! ۲… وہی ممات مسیح مولانا شوکت اﷲ! ۳… بے معنی الہام مولانا شوکت اﷲ! ۴… مرزاقادیانی سے آخری دو ہاتھ مولانا ثناء اﷲ امرتسری! ۵… اسباب پرستی مولانا شوکت اﷲ! ۶… مرزااور اس کی امت ہی عاقبت کے بورے سمیٹے گی مولانا شوکت اﷲ! ۷… خیرالقرون قرنی مولانا شوکت اﷲ! ۸… حدیث سے بغض مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱… دعا میں اثر مرزاقادیانی الحکم میں فرماتے ہیں کہ: ’’دعا میں بڑا اثر ہے۔ اس لئے میں نیچری خیالات کا سخت مخالف ہوں۔‘‘ ہم کہتے ہیں کہ آج کل تو صرف امام المرزائین کی دعا میں اثر