احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
خلاف کتاب وسنت کہیں۔کیا علماء حضرت امام اعظم کو نعوذباﷲ منہا کافر کہتے ہیں۔ حاشا وکلا۔ ہرگز نہیں، بلکہ آپ کے اتقاء اور ورع اور فقاہت دین کے معتقد ہیں۔ فروعی اجتہادی مسائل میں اختلاف اور چیز ہے۔ اسی طرح ممکن ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ کے اجتہادی مسائل کو بعض علماء خلاف کتاب وسنت کہیں۔ کیونکہ یہ ان کی عادت اور سمجھ کا تقاضا ہے لیکن یہ صرف قیاسی بات ہے۔ کلمہ نزدیک است کی طرف غوروفکر کرنے سے اہل فہم پر بات مخفی نہیں رہ سکتی۔ ہرصورت یہ بات بالکل غلط اور سراسرافتراء ہے کہ کہیں حضرت مجدد الف ثانیؒ نے تحریر فرمایا ہو کہ علماء حضرت عیسیٰ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو نعوذ باﷲ کافر کہیں گے۔ پس ہم اپنے مسلمان بھائیوں سے عرض کرتے ہیں کہ اس فرقے کی دھوکہ بازیوں اور چالاکیوں سے خبردار اور ہوشیار ہیں۔ والسلام! ۲ … مرزائی کے اشعار کا ترکی بہ ترکی جواب حکیم محمد حسن خان لدھیانوی! ایس ایم یوسف صاحب مرزائی نے اپنے پیشوا مرزا کی تعریف میں اٹکل پچو کچھ تکبندی کی تھی جو ضمیمہ شحنہ ہند میں درج ہوچکی ہے اور اس کا ایک جواب نظم میں بجانب نصیر احمد صاحب ایجنٹ بھی شائع ہوچکا ہے۔ دوسرا جواب حکیم محمد حسن خان صاحب برادر زادہ حکیم محمد ناصر خان صاحب لدھیانوی نے حسب ذیل دیا ہے۔ ارے او مریدان مرزا خدارا بتائو کہ ہے دین کیسا تمہارا رسول خدا سے پھرے جارہے ہو نبوت کو مرزا کی تم گا رہے ہو دلوں میں نہیں خوف رکھتے خدا کا نہ اندیشہ ہے تم کو روز جزاء کا گھٹایا ہے رتبہ حبیب خدا کا بڑھایا ہے رتبہ مکر مرزا کا بلاشبہ ہیں چرخ پر ابن مریم زمین میں مکین ہیں رسول مکرم دوبارہ جب آئیں گے عیسیٰ زمین پر پس مرگ مدفون ہوں گے یہیں پر گھٹا اس میں کیا رتبہ خیر الوریٰ کا حبیب خدا اشرف انبیاء کا گئے ہیں فلک پر مع الجسم عیسیٰ ہوا ہے یہ قرآن سے ہم پر ہویدا احادیث وقرآن کو دیکھو سمجھ کر پڑے ہیں تمہاری تو عقلوں پر پتھر عبث دین برحق کو چھوڑا ہے تم نے صداقت سے منہ اپنا موڑا ہے تم نے تصانیف مرزا پہ رکھتے ہو ایمان بھلا بیٹھے دل سے احادیث و قرآن