احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
بن پڑے گا۔ ہاں قادیانی زنبیل حمقاء کی گاڑھہی کمائی سے ضرور بھر پور ہو جائے گا۔ پس مرزاقادیانی ایسے بدرقے تو خدا سے چاہتے ہیں۔ اسی میں ان کی گرم بازاری اس میں روٹیاں اور اسی میں زعفرانی حلوے اور قوت باہ کی یاقوتیاں ہیں جن سے قادیان میں ایک ایک مرزائی ساٹھا پاٹھا بنا ہوا سنڈیا رہا ہے اور سانپ کی طرح پھنپھنا رہا ہے۔ ہم خیال کرتے ہیں کہ ہمارے علماء اور مشائخ اور خود ہمیں نے جوابات لکھ کر مرزاقادیانی کو تشہیر کے بانس پر چڑھا دیا ہے اور وہ اسی میں خوش ہے۔ چار طرف سے کیسی کیسی چتاڑ ہورہی ہے۔ جعلی نبوت ورسالت کا کیسا کچھ خاکہ اڑ رہا ہے۔ مرزاقادیانی کے کریکٹر کی کیسی مٹی خراب ہورہی ہے۔ مگر وہ خوش ہیں اور ایک ایک مرزائی کی باچھیں کانوں تک کھلی ہوئی ہیں۔ حیا کون کتیا ہے کہ مرزاقادیانی اور مرزائیوں کے پاس دم ہلاتی آوے۔ ایک مسخرالذی کسی محفل سے جتیا کردھکے دے کر نکال دئیے گئے۔ جھٹ پٹ پگڑی سر سے لپیٹ کر اور مونچھوں کو تاؤ دے کر کہتے ہیں۔ واہ بے ایسے تیسو تمہاری یہ محفل تو کیا چیز ہے ایں جناب تو بڑے بڑے محلوں سے نکلوائے گئے ہیں۔ یہی کیفیت مرزاقادیانی اور مرزائیوں کی ہے۔ پیر صاحب نے زبان عرب میں اس کتاب کا جو فصیح وبلیغ دیباچہ چار صفحوں پر لکھا ہے مرزاقادیانی اور تمام مرزائی سرسے سر اور سر سے سرملا کر ویسا دیباچہ لکھ کر دکھائیں تو سہی اگر کچھ لکھیں گے تو کتب عربیہ کا سرقہ ہوگا۔ جیسے کلام مجید کی آیتوں کا سرقہ کر کے تیل باتربوز اپنا الہام گھڑا ہے۔ پیر صاحب ایک چشمۂ فیض ہیں۔ تمام سچے مسلمانوں کو آپ کا ممنون ہونا چاہئے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ آپ کے دل ودماغ میں زیادہ برکت دے اور اس دینی نصرۃ کا اجر عظیم عطاء فرمائے۔ (باقی آئندہ) ۵… بعض بدمعاش مرزائی مرزائیوں کی سینکڑوں درخواستیں دھوکا دے دے کر ہمارے نام آتی ہیں کہ ضمیمے جاری کردو۔ کوئی مولوی ہوتا ہے کوئی حکیم۔ کوئی مختار، کوئی ڈاکٹر، کوئی کلرک، کوئی سردفتر مگر مجددانہ الہام سے ہم کو فوراً ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ بدمعاش ہیں۔ دھوکے باز ہیں، کوئی مرزائی لوٹ پھیر کر عیسیٰ مسیح کی وفات کی نسبت وہی پرانے بیہودہ سوالات کرتا ہے جن کے جوابات چند مرتبہ ضمیمہ میں ہوچکے ہیں اور بعض بدمعاش اس لئے ضمیمہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس میں ان کے پیرومرشد کی کیسی درگت ہوتی ہے۔ پچھلے دنوں ایک بدمعاش نے ۸نام لکھ کر بھیجے کہ ان کے نام ضمیمہ جاری کر دو اور