احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۱۶؍اگست۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۳۱ کے مضامین ۱… بقیہ مرزاقادیانی کے خیالات کا لیکچر مولانا شوکت اﷲ! ۲… بقیہ خواب اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱… بقیہ مرزاقادیانی کے خیالات کا لیکچر سنو سنو! آتھم کے مرجانے کی تاویل تم سن چکے۔ حالانکہ اس کے مرنے کا کہیں ذکر میری پیشین گوئی میں نہیں۔ میں نے تو یہ کہا تھا کہ وہ ہاویہ میں گرایا جائے گا۔ تم اس کا مطلب مر جانا سمجھے۔ مجھے اس طوفان بہتان سے ایسا غصہ آتا ہے کہ تمہارا منہ نوچ لوں اور دانتوں سے ایک ایک کی ناک کی نوک چبا ڈالوں۔ ابے احمقو! ہونق کی بیٹ کھانے والو اور کسی احمق الذی کی قے چاٹنے والو۔ ہاویہ میں گرائے جانے کے معنی ہلاک ہونا تم کو کون سے لال بجھکڑ نے بتایا اور فرہنگ کی کون سی لال کتاب میں نظر آیا۔ کیا تم سب کے سب جونپوری قاضی کے چیلے بن گئے ہو۔ تم کہتے ہو کہ ہم میں بڑے بڑے علماء اور فضلاء قرآن وحدیث کے پھانکنے والے اور کیڑا بن کر فن ادب کی کتابوں کے چاٹنے والے ہیں۔ اب ایں جانب کو کامل یقین ہوگیا کہ تم میں کا ایک ایک ’’کمثل الحمار یحمل اسفارا‘‘ کا مصداق ہے اور ’’ان انکر الاصوات لصوت الحمیر‘‘ کا مورد ہے۔ بھلا غضب خدا رہا ہاویہ میں گرائے جانے کے معنی مر جانا۔ بس اب میرے غصہ کی کوئی حد نہیں۔ کوہ ہمالیہ سے لے کر سیلون تک زلزلے آئیں تو بجا ہے اور پشاور سے لے کر راسکماری تک طاعون ایک ایک کو چٹ کرے تو زیبا۔ پہاڑ دھنس جائیں۔ زمینیں غبار بن کراڑ جائیں۔ آسمان دھواں بن کر رائی کائی ہو جائیں تو سب بجا ہے۔ یورپ والے مجھ پر ایمان نہ لائے۔ دیکھو کوہ آتش فشاں نے ایک خطے کی کیسی درگت کی کہ چالیس ہزار آدمی دم کے دم میں سلفہ ہوگیا۔ یہ ان کے لئے عبرت کا پہلا تازیانہ ہے۔ جیسا تمہارے لئے طاعون عبرت کا پھلا سبق ہے۔ کیا تم اپنے کو زندہ سمجھتے ہو ذرا تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو۔ آسمانی باپ کی قسم۔ اس کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی اور اگر اب بھی مجھے عیسیٰ موعود تسلیم نہ کیا اور اپنے ایسے ویسے مردہ یسوع مسیح