احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اڑا دیا گیا ہے۔ مولانا عبداﷲ ملتانی کا مضمون شائع ہوچکا ہے۔ جس کو خود مولانا نے قبل از طبع قادیان بھیجا تھا مگر تمام مرزائی مبہوت ہوکر بت اور تصویر بن گئے اور کسی کے پوٹے منہ سے جواب میں ایک حرف بھی نہ نکلا اب اس کا بقیہ حصہ بھی جلد شائع ہوگا۔ انشاء اﷲ! امید کہ مولوی صاحب ممدوح بہت جلد روانہ فرمائیں گے۔ ایڈیٹر! ۲… الہام بے معنی آج تک ایڈیٹر الحکم نے ہماری کسی بات کا جواب نہیں دیا۔ خود مرزاقادیانی نے اپنی الہامی کتاب ’’اعجاز المسیح‘‘ میں لسان کو مؤنث لانے میں منہ کی کھائی۔ ہم نے قرآن کی سند پیش کی۔ مگر تسلیم نہ کی اور کیوں تسلیم کرتے۔ قرآن اور حدیث پورانے ہوگئے۔ اب تو نئے نبی اور اس کی نئی شریعت کا دور دورہ ہے۔ بلکہ خدا بھی پورانا ہوگیا۔ اب تو حسب فحوائے والا ’’افرأیت من اتخذ الہہ ہواہ‘‘ ہوائے نفس کی جدت کو معبود بنایا گیا ہے ؎ بیزارم ازاں کہنہ خدائے کہ توداری ہر لحظہ مرا تازہ خدائے دگرے ہست مسلمانوں کے قدیم اور ازلی ابدی خدا نے تو نبی امی خاتم المرسلینa پر نزول وحی ختم کر دی۔ مگر مرزاقادیانی کا نیا خدا نئے نئے بے سروپا الہام کرتا ہے۔ ہم نے لکھا تھا کہ مرزاقادیانی کا الہام ’’جری اﷲ فی حلل الانبیاء‘‘ بالکل بے معنی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مرزاقادیانی کا خدا زبان عرب سے محض نابلد ہے۔ یہ ہم نے اس لئے لکھا کہ مرزاقادیانی کا خدا تو پنجابی ہونا چاہئے جو پنجابی زبان میں الہام کے ڈونگرے برسائے۔ کیونکہ مرزاقادیانی کا بظاہر قرآن مجید کی اس آیہ پر ایمان ہے کہ ’’ما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ‘‘ یعنی ہم نے ہر نبی کو اسی کی قومی زبان کے ساتھ بھیجا ہے۔ پھر معلوم نہیں مرزاقادیانی پر زبان عرب میں کیوں الہام ہوتا ہے۔ مرزاقادیانی کا خدا مسلمانوں کے خدا کی تقلید نہیں کرتا۔ اسی لئے قدم قدم پر ٹھوکریں کھاتا ہے ؎ جوکی تقلید خسرو کی تو کار کوہکن بگڑا چلا جب چال کوّا ہنس کی اس کا چین بگڑا بلکہ مرزاقادیانی تو اپنے کو چینی الاصل مغل بتاتے ہیں۔ پس چینی زبان میں الہام ہونا چاہئے تھا۔ پنجابی مادری زبان اور چینی خاندانی مغلئی زبان کو چھوڑ کر مرزاقادیانی کا زبان عرب کے سنگلاخ میدان میں ٹھوکریں کھانا بدقسمتی ہے یا نہیں۔ گیدڑ کی جب شامت آتی ہے تو شہر کی جانب بھاگتا ہے۔ چونکہ مرزاقادیانی کے خدا نے زبان عرب کی تعلیم نہیں پائی۔ لہٰذا بیچارہ غلطیاں نہ کرے تو کیا کرے۔ مگر چونکہ اپنے نبی کے خوارق پر لٹو ہو رہا ہے اور اس کی