احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پادری نے ۵۰مارے۔ پر مرزائیوں کا فرض ہے کہ لاٹ پادری کو اپنا مسیح موعود سمجھیں اور مرزائیت کو القط کریں۔ ۱۱ … لڑکے کی جگہ لڑکی ماتھے تھوپی گئی مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی پر الہام ہوا تھا کہ موجودہ جھول میں ایک کنکھڑا سال کا سا پورا لڑکا ایوان مسیح میں برآمد ہوگا اور وہ ایسا ہوگا اور ویسا ہوگا۔ مگر ہوئی منحوس لڑکی۔ آسمانی باپ بھی عجیب بودم ہے کہ لڑکے اور لڑکی میں شناخت نہ کرسکا اور اناپ شناپ ایک پتھر پھینک مارا۔ مگر مرزا قادیانی مثل سابق پھر یہی جواب دیں گے کہ آسمانی باپ نے کسی خاص جھول کا ٹھیکہ نہ لیا تھا۔ اب نہیں جب سہی۔ آئندہ جھول میں (آئندہ میں بہت گنجائش ہے)ضرور بالضرور لڑکا ہوگا ورنہ ناک اور کان حاضر کردوں گا۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء یکم مارچ کے شمارہ نمبر۹؍کے مضامین ۱… باسی کڑھی میں اُبال۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… مجدد پر الہامات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… بدمعاشوں سے سابقہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … باسی کڑھی میں اُبال مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ہمارے پرانے لنگوٹئے رفیق، چتھڑیا شفیق، ثوب خلیق، لئیق ومنطیق، صاحب نہیق، فی النار الحریق یعنی مولوی امروہی اسکنہ اﷲ دائمافی منارۃ الزندیق کئی ہفتوں کے فاقے کے بعد پھر کچھ غنغنائے ہیں گویا باسی کڑھی میں اُبال آیا ہے۔ ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ پورا مسالا مل گیا ہے مگر نہیں مادہ ذرا سخت ہے۔ اچھا صاحب اب کے مرتبے خدا نے چاہا تو جلب کا ایسا جلاب آپ کی جلب منفعت کے لئے پلایا جائے کہ کھنکھنا کر دست بخیر وہ دست آئے کہ مواد فساد کے ساتھ آنتوں کا گودا تک اسفل واعلیٰ سے نکل پڑے اور اس ابراز پر بروزی نبی بھی ہل من مبارز بنکارنا چھوڑ دے۔