احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
مٹ جانا ہی چاہتے ہیں اور ان کو کھجانے میں سردست آرام معلوم ہوتا ہے اگرچہ انجام ان کی بیماری کے لئے مضر ہو پس ہم آئندہ مرزا قادیانی کے تمام مخالفوں کی تحریریں خواہ وہ کیسی ہی خلاف واقع ہوں اور ان کے بھیجنے والے کیسے ہی بادی بدمعاش ہوں۔ ضمیمہ میں شائع کرتے رہیں گے کیونکہ مرزا اور مرزائی اس میں اپنی گرم بازاری دیکھتے ہیں اور اس میں خوش رہتے ہیں کیونکہ مرزا قادیانی کے مشن کا اہم مقصد شہرت ہے۔ خواہ کسی طرح سے ہو۔ (ایڈیٹر) تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۸؍مارچ کے شمارہ نمبر۱۰؍کے مضامین ۱… مرزائیوں کا ایک تازہ جعل۔ عبدالکریم ولد محمد صادق پشاوری! ۲… مہدیوں اور مسیحیوں کا ڈربا کھل گیا۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! نوٹ… اس شمارہ میں ایک کھلی چٹھی واحد علی صاحب ملتان بابت ’’دافع البلاء‘‘ کتاب مرزا کے شائع ہوئی۔ ہم نے وہ خارج کردی اس لئے کہ وہ احتساب ج۵۳ میں شائع ہوچکی ہے۔ ۱ … مرزائیوں کا ایک تازہ جعل مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ’’الحکم‘‘ مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء میں ایک جعلی عرضی الٰہی بخش درزی صدر بازار پشاور کے نام سے طبع ہوئی ہے۔ جس میں اہل حدیث پشاور پر الٰہی بخش کی تصویر کی تصدیق کرنے کا الزام لگایا ہے اور بہت سی افتراء پر دازیاں کی گئی ہیں۔ لہٰذا الٰہی بخش سے اصل حقیقت لکھوا کر اور معتبرین سے دستخط کراکر ایڈیٹر الحکم کے پاس رجسٹری کراکر واسطے طبع بھیج دیا کیونکہ اس نے لکھا ہے کہ جو تحریر اس کے متعلق ہمارے پاس آئے گی ہم طبع کردیں گے۔ مگر افسوس ہے کہ ایڈیٹر الحکم نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ لہٰذا وہ تحریر اخبار شحنہ ہند میں طبع کے واسطے بھیج دی کیونکہ شحنہ ملحدوں وزندیقوں کو زندہ درگور کرنے میں بے مثل وبے نظیر ہے۔ ایڈیٹر صاحب اس کو ضمیمہ میں طبع کریں اور اپنی رائے بھی لکھیں تاکہ آئندہ اس فرقہ کو ایسی افتراء پردازی وجعل سازی کرنے میں شحنہ کا خوف ہو۔ اللہ تعالیٰ کا ڈر تو اس فرقہ کو پہلے ہی سے نہیں ورنہ ایسی جعل سازی کبھی نہ کرتے وہ تحریر یہ ہے۔