احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
عود کرآئی۔ ہم نے یہ معاملہ مرزائیوں سے بھی بیان کیا اور کہا کہ خدائے تعالیٰ نے مجھے دکھادیا ہے کہ مرزاقادیانی اتنے پانی میں ہیں۔ ’’واﷲ یہدی من یشاء الیٰ صراط مستقیم‘‘ ایڈیٹر! M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۲۴؍جون۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۲۴،۲۵ کے مضامین ۱… معجزات کا انکار مولانا شوکت اﷲ! ۲… ہفوات مرزا مولانا ثناء اﷲ امرتسری! ۳… مرزاقادیانی کی قرآن دانی ایک مسلمان! ۴… قادیان میں طاعون مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱… معجزات کا انکار مرزاقادیانی کی تو جھوٹی پیشین گوئیاں بھی سچی اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے سچے معجزات بھی جو نصوص قطعیہ قرآن وحدیث سے ثابت ہیں جھوٹے۔ پھر معجزہ تو درحقیقت کوئی چیز ہی نہیں اور نہ کسی نبی نے آج تک دکھایا۔ مگر پیشین گوئی اور الہام (اضغاث احلام) معجزے سے بھی بڑھ کر ہیں۔ مرزاقادیانی کہتے ہیں مجھ پر ایمان لاؤ۔ کیونکہ میں پیشین گوئی کرتاہوں۔ مجھ پر الہام ہوتا ہے اور اس لئے میں نبی ہوں۔ یہ عجیب اندھیر ہے کہ جو بات دوسرے انبیاء کے لئے ان نیچرل (خلاف فطرت) وہی مرزاقادیانی کے لئے جائز اور مطابق فطرت اور جب مرزاقادیانی کی پیشین گوئی اور الہام غلط ہو جاتا ہے تو اس کے صحیح کرنے کو طرح طرح کی لغو اور بیہودہ تاویلیں گھڑی جاتی ہیں اور اس کے مقابلے میں صحیح اور سچے معجزات انبیاء علیہم السلام کے غلط کرنے کو تاویلیں اور دلائل چھانٹے جاتے ہیں۔ مرزاقادیانی کی نبوت اور رسالت کی دلیل بجز الہام اور پیشین گوئی کے اور کیا ہے۔ بچہ بیمار تھا دوا دارو سے اچھا ہوگیا۔ جھٹ الحکم میں مضمون تان دیا کہ لو مردہ زندہ ہوگیا اور اپنے حمقاء کو خوش کر دیا کہ مرزاقادیانی صاحب معجزہ ہیں۔ حالانکہ مرزاقادیانی اور مرزائیوں کے عقیدے میں معجزہ خارق فطرت ہے اور انسانوں سے اس کا صدور محال ہے۔