احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۸؍فروری۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۶ کے مضامین ۱… مولوی نوراحمد ساکن لکھوکھا کے روبرو غلام حسن صاحب، سب رجسٹرار پشاور حواری مرزاقادیانی کا مقابلہ پر نہ آنا ایک محقق! ۲… مرزائیوں کی بے ایمانی اور دھوکے بازی ایک محقق! ۳… سختی اور نرمی اپنے اپنے محل پر عین مصلحت وتہذیب ہے ج، ن! ۴… توجہ طلب گورنمنٹ اور قادیان کے مرزاصاحب امام دین از لاہور! ۵… نرالی عزت اورانوکھی ذلت ا۔د۔گجراتی! ۶… استفتاء سید محمد عمر، ایک فوجی، گجرات! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱… مولوی نور احمد ساکن لکھوکھا کے روبرو غلام حسن صاحب، سب رجسٹرار پشاور حواری مرزاقادیانی کا مقابلہ پرنہ آنا کچھ عرصہ ہوا مولوی صاحب موصوف کشمیر کے مرزائیوں کو شکست دے کر پشاور تشریف لائے تو بنام غلام حسن صاحب بعض رؤساء کی معرفت ایک تحریر بھیجی مگر انہوں نے مولوی صاحب کا نام ہی سن کر مقابلہ پر آنے سے انکار کیا۔ لہٰذا ایک محضرنامہ ان لوگوں نے مولوی صاحب کو لکھ کر دستخط کر کے حوالہ کر دیا۔ جن کے سامنے سب رجسٹرار صاحب نے انکار کر دیا تھا۔ اس سے پہلے آپ قادیان تشریف لے گئے تھے جہاں خود مرزاقادیانی اور حکیم نورالدین کو مقابلہ کے واسطے بلایا۔ مگر دونوں صاحب گھر میں چھپ رہے، باہر نکلنے تک کی تاب نہ لاسکے۔ لہٰذا کئی روز مولوی صاحب قادیان میں رہے وعظ کہا۔ چھ مرزائیوں نے توبہ کی اور توبہ نامہ لکھ کر مولوی صاحب کے حوالہ کیا جو بطور ایک رسالہ کے طبع ہوچکا ہے۔ اب تو جہاں دیکھو مرزائیوں کی مٹی پلید ہورہی ہے۔ راقم: ایک محقق