احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کہ وہ کمزور وبدعقیدہ لوگ حیران سرگردان اور پرلے درجہ کے مبہوت ہوگئے اور کئی ایک ان میں کے بہ توفیق ربانی آنکھیں کھول کر راہ راست پر آگئے ہیں اور مذبذبین اور بے خبر لوگوں کو ان مسائل کی نسبت احکام قرآن مجید وہدایات رسولa کے معلوم ہوگئے ہیں۔ فللّٰہ الحمد ؎ اے خدا قربان احسانت شوم ایں چہ احسانست قربانت شوم اور خدا کی درگاہ سے امید واثق اور یقین کامل ہے کہ اسی طرح وہ آئندہ کے فتنہ سے بھی بچ کر مامون ہو جاویں گے۔ پس جب کہ یہ حال ہے تو منشی الٰہی بخش جو بفضل الٰہی بالکل صحیح وسالم ہیں اور تندرست اور خدانخواستہ وہ کانے، لنگڑے اور گنجے نہیں۔ نہ انہوں نے کوئی مشن سکول میں فتور برپا کیا یا کسی کے کاغذات زر چرانے تک نوبت پہنچی جو اپاہج بن کر کسی کی خیراتی روٹیوں کے منتظر رہتے۔ پھر کوئی بتا سکتا ہے کہ ان کا وجود بے ضرورت بے مصرف محض ہے؟ اگر کوئی ناقص الفطرۃ، کور چشم، بے مغز، کسی اپنی ذاتی غرض وعلت کے سبب ان کے حق میں ایسا کہے اور خیال کرے تو اس میں منشی صاحب کا کیا قصور ہے۔ سعدی ؎ گر نہ بیند بروز شپرہ چشم چشمۂ آفتاب راچہ گناہ راست خواہی ہزار چشم چناں کور بہتر کہ آفتاب سیاہ (باقی آئندہ) M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۸؍۱۵مئی۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۱۸،۱۹ کے مضامین ۱… شکی اور مذبذب مرزائیوں کی تسلی اور آخری فیصلہ کے لئے خود مرزا کا اشتہار ۲… بقیہ عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز ایک محقق! ۳… لیجئے مرزا خود اقبال کرتا ہے کہ میں شیطان مجسم ہوں پ۔ل۔ش ۴… بقیہ کتاب عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز امام دین از لاہور! ۵… اخبار الحکم کی ایمانداری مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: