احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳… غلط الہام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… مرزا قادیانی کی نبوت پر خود مرزائیوں میں مباحثہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزا قادیانی کی غلط کاری۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱ … دروغ گورا حافظہ نباشد ابوالمنظور محمد عبدالحق! مرزائی اخبار البدر کی پیشانی پر یہ شعر لکھا ہوا ہوتا ہے ؎ ای جہاں منتظر خوش باش کا مددلستان آن مسیح دور آخر مہدی آخر زمان جس کے معنی یہ ہوئے کہ آپ آخری زمانہ کے آخری مسیح ومہدی ہیں۔ مگربخلاف اس کے مرزا قادیانی تحریر کرچکے ہیں کہ: ’’ممکن ہے کہ میرے بعد بہت سے مہدی آئیں۔‘‘ اس سے ثابت ہوا کہ مرزاقادیانی وجدانی طور پر اپنے آپ کو مہدی موعود ومسیح منتظر نہیں جانتے۔ چنانچہ ہمارے سامنے نور الدین بھیروی نے بھی اس امر کو تسلیم کرلیا تھا کہ ہم نے محض نصاریٰ کے مقابلہ کے واسطے مرزا قادیانی کو مسیح بنالیا ہے مگر درحقیقت یہ مسیح منتظر نہیں ہیں۔ لیکن نادان مریدوں نے جو بانس پر چڑھایا تو مرزا قادیانی کو بھی بخیال مفاد دنیاوی ان کی تقلید کرنی پڑی اور اپنے اقوال کے خلاف مہدی ومسیح تو کیا مسئلہ تناسخ کا پہلو لے کر اپنے کو نقل کفر کفر نباشد خاتم الانبیاء علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اوتار بنا دیا۔ یہ تو کوئی بات نہ تھی کہ اپنے کو مہدی ومسیح بنالیا تھا۔ کیونکہ جیسا ادبار کا یہ زمانہ تھا اس کے موافق بحکم جیسے منہ ویسے تھپڑ ویسا ہی مسیح الدجال، مہدی الی النار شیطانی دلوں کی اتباع کے واسطے مبعوث ہوا، مرزا وحوارین تحریر کے وقت بالکل آنکھیں بند کرلیتے ہیں اور اپنی تحریرات سابقہ کو مدنظر نہیں رکھتے۔ دروغ گوراحافظہ نباشد کسی پچھلے پرچہ میں متعلق پیشینگوئی عبداﷲ آتھم اپنی جانب کی طرف سے دس روپیہ انعام کا وعدہ دیا گیا تھا۔ مگر حق کے سامنے سے باطل کس طرح ٹھہر سکتا ہے۔ مرزا کی ہر ایک تحریر باہم مخالف ہوا کرتی ہے۔ خان صاحب محمد علی خان خلف غلام محمد خان صاحب آنجہانی اور خطاب نواب صاحب بہادر البدر ۳۱؍جولائی میں کسی جگہ بذیل ذکر خان صاحب مذکور لکھا ہے (الحمدﷲ کہ نواب