احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۱ … مرزا قادیانی کا انعامی قصیدہ اور ان کے مخالفین کے اعتراضات ڈاکٹر جمال الدین پشاوری! ضمیمہ شحنۂ ہند وپیسہ اخبار ودیگر اشتہارات وغیرہ سے ذیل میں اعتراضات درج کئے جاتے ہیں تاکہ جو جوابات مرزا قادیانی کی طرف سے پیش ہوں ان کو پبلک جان کر فیصلہ کرسکے۔ ۱… قصیدہ کے فصیح ہونے کی تصدیق کسی عالم ادیب سے کرائی جائے۔ ۲… ایک مجلس میں مرزا قادیانی اپنے قصیدوں کی صرفی ونحوی عروضی غلطیوں کا جواب مولوی ثناء اﷲ صاحب کو دیں۔ ۳… جبکہ علماء نے مرزا قادیانی کے رسالہ وساوس واعجاز المسیح وغیرہ میں بکثرت غلطیاں نکال کر پیش کیں اور ضمیمہ شحنۂ ہند میں تو مرزا قادیانی کی نظم ونثر، عربی وفارسی واردو میں جو اصلاحیں ہوئیں اور ہورہی ہیں ان کو زمانہ جانتا ہے مگر مرزا قادیانی کی طرف سے آج تک کوئی جواب نہیں ہوا۔ پس ایسے غلط نویس کی نسبت کیونکر یقین ہوسکتا ہے کہ اس نے ۵دن میں ۹۰؍صفحہ کا قصیدہ لکھ ڈالا ہو۔ لہٰذا سید محمد علی حسن صاحب نظامی دہلوی کے مقابل بیٹھ کر مرزا قادیانی عربی میں قصیدہ لکھیں پھر دونوں صاحبوں کے قصیدوں کی جانچ ایک کمیٹی کرے۔ ۴… مولوی ابوالوفاء ثناء اﷲ صاحب سے ایک مجلس میں عربی تحریری گفتگو کرلیں اس کے بعد دونوں کی تحریریں دو شخصوں کے سامنے واسطے جانچ اور فیصلہ کے پیش ہوں۔ وہ دونوں شخص مسلمہ فریقین ہوں۔ ۵… مرزا قادیانی مولوی ثناء اﷲ صاحب کی عربی تفسیر کے مقابلہ لکھ کر بلامیعاد جب تک چاہیں پیش کریں۔ ۶… مولوی فاضل کا امتحان ہی آئندہ اپریل میں پاس کرلیں تو مرزا قادیانی کی لیاقت معلوم ہوجائے۔ ۷… حاجی یونس خان صاحب رئیس وتاولی کی کتاب ’’تحفہ احباب‘‘ کے مقابل کتاب لکھیں تو حاجی صاحب موصوف انعام بھی دیں گے یا ان کی غزل مندرجہ اخبار شحنۂ ہندکے مقابل غزل لکھیں۔ ۸… حاجی یونس خان صاحب رئیس وتاولی نے لکھا ہے کہ میرے نام قصیدہ بھیج دو تو پہنچنے کی تاریخ سے بیس روز کے اندر اس سے عمدہ قصیدہ لکھ کر پیش کروں گا۔ ۹… جبکہ فتح ونصرت کا وعدہ اﷲ تعالیٰ نے مرزا قادیانی سے کردیا ہے اور مخالفین کے علم سلب