احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
دوم… اس بے معنی الہام کا ترجمہ یہ ہوا کہ روکنے والے نے آسمان سے روک دیا۔ یعنی مقابلہ کرنے کی طاقت تو تھی مگر روک دیا۔ تاکہ مرزاقادیانی جو تاب مقاومت نہیں رکھتا ذلیل نہ ہو۔ یہ تو مرزاقادیانی کے خدا نے مرزا قادیانی پر بڑا احسان کیا کہ رسوائی اور ہلاکت سے بچا لیا۔ مگر مرزاقادیانی تو حددرجہ کافر نعمت ہے۔ کیوں شکریہ ادا کرنے لگا۔ سوم… اعجاز کا مقابلہ اعجاز سے ہوتا ہے اور تم خود اس کے قائل ہوگئے کہ تحدی کے لئے پیر صاحب کو روکنے والے نے روک دیا ورنہ وہ اپنے اعجاز سے ساری ماما پختیاں اور روغن بادام میں دم کئے ہوئے اور زعفران اور مشک میں پکے ہوئے پلاؤ اور قورمے اسفل واعلیٰ سے اگلوا دیتے۔ اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ اعجاز یعنی معجزات کا وقوع ممکن ہے۔ حالانکہ معجزہ خارق فطرت ہے اور خارق فطرت ہر گز ممکنات میں داخل نہیں۔ ورنہ معجزہ معجزہ نہ رہے گا۔ لیجئے! آپ ہی کی زبان سے ثابت ہوگیا کہ اعجاز المسیح ، اعجاز المسیح نہیں بلکہ ایک عامیانہ یا مجذوبانہ بڑ ہے۔ نہ قابل تحدی ہے۔ سمجھے بھی ہم نے کیا کہا۔ آپ کی پلید الطبعی سے تو سمجھنے کی امید نہیں۔ بس ایسے کوڑ مغزوں سے خدا ہی سمجھے۔ چہارم… مانع نکرہ ہے مرزاقادیانی کو اس کا علم نہیں کہ شیاطین میں سے کون سا شیطان تھا وسواس تھا یا خناس۔ الکناس تھا یا خزب تھا۔ خدائے تعالیٰ تو قرآن مجید میں ضمیر متکلم کے ساتھ مخاطب کرتا ہے۔ مثلاً جعلناہ یا خلقناہ! پس تعجب ہے کہ مرزاقادیانی کے خدا نے منعناہم کا الہام نہ کیا۔ اصل یہ ہے کہ اس کویہ لفظ نہ ملا اور نہ روکنے والے کا علم ہوا اور یوں اپنے نبی کو تاریکی میں رکھا۔ ایڈیٹر! ۲… منارۃ المسیح مرزائی اخبار الحکم کی لوح گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہی ہے۔ ہم لکھ چکے ہیں کہ ’’یکسر الصلیب ویقتل الخنازیر‘‘ والی حدیث جس کو مرزاقادیانی نے اپنی مہدویت وعیسائیت کا تمغہ گردانا تھا جھیل ڈالی گئی اور اب اس کی جگہ قطب صاحب کی لاٹھ اور حریصوں اور لالچیوں کے طول اہل سے بھی لمبا ایک منارہ یعنی مرزائیوں کا ٹھاکر دوارہ کھڑا کیاگیا ہے۔ بھلا خردجال کو اتنی لمبی کنوتیاں اور خود دجال کو اتنی لمبی ناک کیوں نصیب ہونے لگی۔ یہ تو ہمارے مرزاقادیانی ہی کی شان ہے۔ پھر خیر سے منارے کے کنگرے کے کلس کی چوٹی پر صلیب بھی کھڑی کی ہے جو سوڈان اور یوگنڈا کے مہدیوں کی قبر کو دوربین لگائے تک رہی ہے۔ ’’کسم ہے کادیان دے مرجا دی وڈ نجارہ (نظارہ) ہے۔‘‘ منارہ تو اس لئے تعمیر ہوا کہ تیس سال کی بعثت کے بعد اب مسیح موعود آسمان سے اس پر نزول کریں گے اور صلیب اس لئے کہ خود مرزاقادیانی مرزائیوں کے