احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
الحاد شرک اور بدعت کے کاموںتعمیر وغیرہ میں صدقات (چندہ) دیں گے اور فتنہ (غضب الٰہی) میں مبتلا ہوں گے۔ اسی الہام کے حقیقی معنے تو یہ ہی ہیں اور لے پالک نے اس کے معنے یہ سمجھے ہیں کہ جلد جلد صدقہ وہی چندہ دو ورنہ فتنہ میں مبتلا ہوںگے۔ سر نیچے ہوگا اور ٹانگیں اوپر۔ اور پھر کیا عجب ہے کہ سولی پر لٹکائے جائو کیونکہ قادیانی مسیح وہ مسیح نہیں کہ خود سولی پر لٹک کر دنیا کاکفارہ بنے اور سب کو پاک کردے۔ یہ تو وہ مسیح ہے کہ ان کو سولی پر چڑھائے گا اور خود ناپاک رہے گا۔ یہ ویسا ہی الہام ہے جیسا چند سال قبل ہوا کرتا تھا کہ فلاں اور فلاں مارا جائے گا اس کے پیٹ میں بغاء بھونکا جائے گا اور اس کے سر پر آرا چلایا جائے گا۔ فلاں کولہو میں پینیں گے اور فلاں کو تہ تیغ کریں گے۔ اتنا فرق ہے کہ یہ غضب ناک الہام خاص وعام دونوں کے لئے تھا جس کی بولتی صاحب مجسٹریٹ بہادر گورداسپور نے بند کردی۔ لے پالک اور باپ دونوں سہم گئے۔ خطا ہوگئے۔ چھللی لگ گئی اب از سر نو یہ غضبی الہام خاص خاص مرزائیوں کے لئے ہوا ہے کہ بچہ جی! صدقہ تو نہ دو گے تو ایسے رگڑے میں جوتے جائو گے کہ لید تک نکل پڑے گی اور گھاس دانہ اور خوید اورراتب سب بھول جائو گے۔ کبھی کبھی کا کھایا پیا اگلنا پڑے گا۔ ہم تو کچھ نہیں ہاں مرزائیوں کو چوہے کا بل ڈھونڈ لینا چاہئے۔ خیراسی میں ہے کہ کچھ کمائو سیدھا قادیان کو چلتا کرو ورنہ تم ہو اور طرح طرح کے فتنے (بلائیں) ہیں پھر تو بھاگتے راہ نہ ملے گی۔ نہ آسمان پناہ دے گا نہ زمیں۔ اس کے مقابلہ میں مجدد السنہ مشرقیہ شوکت اﷲ پر یہ الہام ہوا ہے کہ ’’الفتنۃ والدجال۔ البروزی والطاعون الزوری اللعنۃ۔ الملحد والنار۔ المفتری والادبار۔ الکذاب البطال والدجال الوبال الکذاب۔ والسجّین۔ الجاعل والعذاب المہین۔ المنکراالمرتد المرید وسوط النار والحدید۔ وغلوہ ثم الجحیم صلوہ ثم فی سلسلۃ زرعہا سبعون زراعافا سلکوہ۔ لعنتی الیٰ یوم الدین‘‘ ناظرین غور فرما سکتے ہیں کہ ہمارا الہام فصیح وبلیغ۔ مربوط ومضبوط ہے یا آسمانی باپ کا الہام جو لے پالک پر ہوا ہے؟ ۶ … مسیح موعود کے زمانے میں عمریں بڑھ جائیں گی مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی فرماتے ہیں اس کے یہ معنے نہیں کہ موت کا دروازہ بند ہوجائے گا بلکہ یہ معنے ہیں کہ ’’جو لوگ اس کے (جعلی مسیح) کے موید اور جان ومال سے اس کے ساتھ ہوں گے اور ہر حال میں اس کے شفیق ورفیق رہیں گے۔ ان کی عمریں بڑھا دی جائیں گی اور وہ لوگ دیر تک زندہ