احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
دے اور دیگر مسلمانوں کو تاریکی کے فرزند لکھے تو اس پر کیا افسوس۔ پس پیسہ اخبار کے ایڈیٹر صاحب کو ایسے لوگوں سے جن کے خصائل اوپر بیان ہوئے اور جو راتبہ داروں اور بلی کتوں کی طرح اپنے مالک کی رکھوالی کا کام دیتے ہیں۔ روشن دلائل کی امید رکھنا ایک خیال خام ہے۔ ہاں اس کا یہ فرض ہے کہ اپنی قدیمی شائستگی اور متانت کے ساتھ اس گروہ کی مکاریوں سے پبلک کو آگاہ کرتا رہے اور اس کا اجر نیک خدا پر چھوڑے۔ راقم: ا۔د۔از مقام گ ۳… وزیر آبادی نامہ نگار کی بربادی ’’لعنت اﷲ علی الکاذبین‘‘ ۱۰؍مئی ۱۹۰۲ء کے قادیانی اخبار میں وزیرآبادی نامہ نگار کی ایک تحریر دیکھنے میں آئی۔ یہ غالباً وہی صاحب ہیں جن پر ضمیمہ شحنہ ہند مطبوعہ ۸؍نومبر ۱۹۰۱ء میں چند ایک جمائی گئی تھیں۔ (ضمیمہ ص۱۷۷) اب آپ نے چھ ماہ کے بعد پھر سر اٹھایا ہے اور دروغ بے فروغ کو اپنا قبلہ وکعبہ بنا کر ہم پر افتراء اور بہتان باندھا ہے اور خود علی رؤس الاشہاد روسیاہ بننا چاہا ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ گالیاں بکنا اور بہتان باندھنا ان لوگوں کا دستور العمل ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ مولوی مراد علی صاحب ایک بزرگ اہل اﷲ گوجرانوالہ، جالندھر وغیرہ میں اوّل مدرس عربی فارسی رہ چکے ہیں جن کو پنجاب وہندوستان کے اکثر احباب بخوبی جانتے ہیں۔ ایک ہی سرشتہ (سرشتہ تعلیم) میں ملازم ہونے کے باعث ہمارے پرانے مہربان ہیں۔ پنشن لے کر اپنے وطن مالوفہ موضع بیگووال (ریاست کپورتھلہ) میں رہتے ہیں۔ ایک فقیر صاحب مرحوم کرم شاہ نامی سے جو اکثر اوقات وزیرآباد گوجرانوالہ وغیرہ شہروں میں پھرتے تھے اور اہل اﷲ بزرگ تھے۔ مولوی صاحب نے بہت کچھ روحانی فیض پایا۔ مولوی صاحب کا مدت دراز سے یہ دستور العمل سناگیا ہے کہ وہ اپنے محسن وروحانی تربیت کرنے والے کی یاد میں ہر سال ان کی فاتحہ خوانی کے لئے وزیرآباد تشریف لاتے ہیں اور تقریباً چالیس پچاس جیب خاص سے خرچ کرکے فقراء ومساکین ویتامیٰ کو کھانا کھلاتے ہیں اور شہر وزیرآباد کے علماء کو ایک مسجد میں جو ریلوے اسٹیشن کے عین متصل جانب شرق ہے بلوا کر ختم کلام اﷲ کراتے ہیں۔ (شاہ صاحب کا مزار وزیرآباد میں نہیں ہے) یہ ایک عمل ہے جس کے حسن وقبح کویا تو مولوی صاحب موصوف خوب جانتے ہیں یا اکثر علمائے اسلام اور صوفیاء کرام۔ مگر مجھے جب کبھی وزیرآباد جانے کا اتفاق ہوتا ہے تو صرف اپنے قدیمی مہربان حضرت مولوی صاحب موصوف کی برسوں کے بعد ملاقات مدنظر ہوتی ہے۔ چنانچہ یہ عاجز