احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
الذی لا الہ الا ہو‘‘ اور یہ عجیب بات ہے کہ میں کپور تھلہ میں تھا اور بحالت خواب اپنے کو متصل درگاہ حضرت مخدوم شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء قدس اﷲ سرہ العزیز اور قاضی ثناء اﷲ صاحبؒ کے اس فرقے کو غارت ہوتے دیکھا۔ راقم: سچا خواب دیکھنے والا! M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۲۴؍اگست۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۳۲ کے مضامین ۱… بقیہ مرزاغلام احمد قادیانی کے اقوال وافعال میں تخالف از مردان! ۲… حیات وممات مسیح مولانا شوکت اﷲ! ۳… کتاب عصائے موسیٰ کا جواب مولانا شوکت اﷲ! ۴… امریکا میں مرزاقادیانی کا مشن مولانا شوکت اﷲ! ۵… ہذا شیٔ عجاب مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱… بقیہ مرزاغلام احمد قادیانی کے اقوال وافعال میں تخالف حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے بھائی حضرت جعفرؓ حسب الحکم رسول خداa ایک سو آدمیوں کے ساتھ مکہ سے ہجرت کر کے شاہ حبش کے پاس جو عیسوی مذہب تھا پناہ گزین ہوئے۔ کفار قریش نے اپنے ڈیلی گیٹ ان کے پیچھے شاہ حبش کے پاس بھیج کر لکھا کہ یہ جماعت ہمارے لونڈیاں غلام بھاگ کر آپ کی دولت میں پناہ گزین ہوئے ہیں۔ ان کو ہمارے گروہ کے حوالہ کرو۔ شاہ حبش نے حضرت جعفرؓ کو بلا کر دریافت کیا۔ حضرت نے بزبان فصیح یہ خطبہ پڑھ کر حاضرین کو دنگ کردیا۔ ’’یاایہا الملک کنا قوماً اہل جاہلیۃ۰ نعبد الاصنام۰ ونا کل المیتۃ وناتی الفواحش ونسی الجوار ویأکل القوی ضعیفا فکنا علی ذلک حتی بعث الینا رسولاً منا نعرف نسبہ وصدقہ وامانہ وعفافہ فدعی الیٰ اﷲ لنوحدہ نعبدہ ونخلع ماکنا نعبد نحن وآباء نا من دونہ من الحجارۃ والاوثان وامرنا ان نعبداﷲ وحدہ ولا نشرک بہ شیئا وامرنا بالصلوٰۃ والزکوٰۃ والصیام (فعدد علیہ امور