احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
بیٹھ جاتا ہو اور لال بیگی ملازم کیسے ہی سونٹے مارا کرتا ہو مگر ٹس سے مس نہ ہوتا ہو۔ سوم! جیسے آپ بروزی محمد ہیں ویسے ہی مسیح موعود ہیں کیا وجہ ہے کہ بروزی ہونے کی مناسبت سے زبان عرب میں الہام ہو مگر مسیح موعود ہونے کی مناسبت سے عبرانی زبان میں الہام نہ ہو جو عیسیٰ مسیح کی مادری زبان تھی۔ چہارم! آپ پر الہام ہوا ہے کہ جری اﷲ فی حلل الانبیاء (تذکرہ ص۷۹، طبع سوم) یعنی مرزا قادیانی خدا کے نبی نبیوں کے لباس میں ہیں۔ نبیوں کا لباس کہیے یا شیطانی وسواس۔ خناس مضل الناس کا التباس کہئے۔ الانبیاء میں الف لام آپ کے نزدیک ضرور استغراق کا ہے۔ اس لئے آپ تمام انبیاء کے حلّوں میں ہیں جس کا مطلب آپ کے نزدیک یہ ہے کہ تمام انبیاء نے آپ کے جسد میں حلول (تناسخ) کیا ہے۔ اس صورت میں تو آپ کل انبیاء کے بروزی ہوئے۔ حالانکہ دعویٰ صرف محمدی بروزی ہونے کا ہے۔ جب یہ بات ہے تو کیا وجہ ہے کہ آپ پر تمام انبیاء کی مادری زبانوں میں الہام نہ ہو صرف عربی زبان میں ہو۔ بات یہ ہے کہ خود مرزا قادیانی کا آسمانی باپ اردو زبان سے نابلد ہے۔ پس اردو زبان میں کیونکر الہام کرتا۔ اس کی زبان طاعون کاٹ کھاتا۔ منہ پر کی تو خوشامد ہے مگر و اقعی مرزا قادیانی کی ذات شریف دنیا کی سفاہتوں کی بھول بھلیاں ہے۔ جیسے منارہ حماقتوں کا ٹھاکر دوارہ ہے۔ ۵ … ترکی بترکی جواب نصیر احمد انبالہ! ایس ایم یوسف قادیانی نے اپنے خاتم الانبیاء کی تعریف میں اٹکل پچو کچھ تکبندی کی تھی اس کا جواب ہمارے شاگرد رشید نصیر احمد صاحب لیٹ میٹ ایجنٹ انبالہ نے نظم ہی میں دیا ہے جو درج ذیل ہے۔ جواب الٰہی مرا خامہ تیغ دودم کر سر اعتراض حسودان قلم کر تکلم کو دے زور افواج پشہ مضامین کو دے شورافواج پشہ وہ افواج پشہ جو ہرگز نہ چوکے گھسے ناک میں اعتراض عدوکے درود اس پہ ہو جو کہ خیر الوریٰ ہے ہر ایک ماسوائے خدا سے بڑا ہے خدا اس کا طالب وہ طالب خدا کا رضا اس کی تابع وہ تابع رضا کا اگر خوف ہے تم کورب العلیٰ کا اگر پاس ہے تم کو کچھ مصطفی کا نہیں خوف مرزائیوں کو خدا کا نہیں خوف کچھ ان کو روز جزا کا