احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کیفیت کہ جو کچھ لکھتا ہے اسے خود نہیں سمجھتا۔ تاہم مجدد سے غرفش دنیا میں شوکت التجدید کے نقارے بج گئے۔ مگر اس کے کانوں میں چونکہ تعصب نے سیسا پلا دیا ہے۔ لہٰذا قوت سامعہ کافور ہوگئی ہے۔ اس لئے یہ عطائی مجبور ہے ؎ شود مردہ دل از بانگ دور معنی لا تسمع من فی القبور تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۱۶؍ستمبر کے شمارہ نمبر۳۵؍کے مضامین ۱… کلام مجید کی آیات میں تغیروتبدل اور کمی بیشی کرنا کفر ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… قادیانی امروہی کے کلام میں تناقض۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… کیا مرزا قادیانی حرمین شریفین کی زیارت کرینگے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… مرزا قادیانی کا الہامی قصیدہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزا قادیانی نے اپنی سہ سالہ بعثت میں کیا کارروائی کی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… الحیاء شعبۃ من الایمان مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۷… نبی اور خلیفہ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱ … کلام مجید کی آیات میں تغیروتبدل اور کمی بیشی کرنا کفر ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی کو نہ خدا کا خوف ہے نہ بندوں کی شرم ہے۔ آیات قرآنی میں یہ کہہ کر کہ مجھ پر یہی آیتیں جو خاتم النّبیین احمد مجتبیٰ محمد مصطفیa پر بطور وحی نازل ہوچکی ہیں۔ مکرر الہام ہوتی ہیں بے تامل تغیر وتبدل کرتے ہیں۔ مثلاً ایک حصہ کسی آیت کا لیا اور اس میں ایک حصہ اپنی طرف سے ملا دیا گویا کم خواب اور اطلس میں نہیں۔ بلکہ سندس واستبرق کے بہشتی حلّوں میں جو مومنین صادقین اور توحید ورسالت پر قائمین کے لئے قطع اور تیار ہوئی میں ٹاٹ کا پیوند لگاتے ہیں۔ مرزائی کتابوں اور اخباروں میں ایسے الہامات سینکڑوں موجود ہیں۔ جن میں آیات قرآنی کو مسخ کیا گیا ہے۔ الامان الامان۔ ان مرزائیوں کی عقلوں پر خدا جانے کیسے پتھر پڑے ہیں کہ کلام الٰہی اور دین