احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳… قصیدہ یائیہ در رد عقیدہ مرزائیہ مولانا عبدالعزیز! ۴… جعلی بیعت ایس۔ایم! ۵… الہام کا ثبوت مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱… بقیہ کتاب عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز اگر آپ کہیں کہ مرزاقادیانی کو سچا کہنے والے بھی موجود ہیں تو آپ خیال کریں کہ اسی طرح آپ جیسے بصیرت اور سمجھ والے ان پہلے دجالین کذابین، دعویداران نبوۃ کو سچا ماننے والے موجود تھے اور تعداد میں بھی آپ کی جماعت سے کہیں بڑھ کر تھے۔ صرف مسیلمہ کذاب کے ساتھ ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شامل تھے اور اوّل تو اس لغو مشابہت ومطابقت کی دلیل کی غلطی وبیہودگی ابھی بیان ہو چکی ہے۔ اگر آپ کی تسلی نہیں ہوئی تو اس مثل سے سمجھ لیجئے۔ لوگ کہتے ہیں کہ سیالکوٹی اپاہج، مرزاقادیانی کا مرید بن کر اس کے خیراتی دسترخوان پر پیٹ کی خاطر دین وایمان کو بالائے طاق رکھ کر خلاف واقعہ مدح سرائے میں دن رات لغو اور بیہودہ اشتہاروں اور تحریروں میں مصروف رہتا ہے تو بناء علیٰ ہذا کیا یہ بھی ضرور ہے کہ بھیروی بھی مرزاقادیانی کی مریدی کے سبب ایسے ہی ہیں اور ان کو بھی خواہ نخواہ ایسا ہی مانا جاوے۔ تاکہ مشابہت اور مطابقت ہو جاوے۔ حالانکہ یہ کسی طرح درست نہیں۔ چونکہ مختلف المزاجی کے سبب ہر ایک کے لئے علیحدہ علیحدہ باعث ہوتا ہے۔ مثلاً کوئی ہم جنسی سے، کوئی فلسفیانہ ہم مذاق اور ہم اعتقادی سے، کوئی کھانے پینے کی حرص سے، کوئی شہوۃ نکاح اور بیوی کے سبب، کوئی مستورات کو سیر باغ کرتے ہوئے، دیکھنے اور خود سیرکرنے کے سبب، کوئی شہرۂ مدح وتعریف کاغذات واشتہارات میں مشتہر کرانے کے لئے کوئی کسی اور لالچ وغیرہ کے واسطے۔ قادیان میں ڈیرہ جمائے اور دھونی رمائے بیٹھا ہے۔ اسی طرح جو اعتراض انبیاء علیہم السلام پر ہوئے یا دوسری طرف کذابین دجالین دعویداران نبوۃ پر ہوئے۔ ان کے اسباب بھی مختلف تھے۔ کذابین پر جو درست اعتراضات ہوئے ان کا درست ہونا تو دنیا نے مان لیا اور کذابین دجالین ہمیشہ کے لئے جھوٹے وکذاب تسلیم کئے گئے۔ چنانچہ اب تک مسیلمہ وغیرہ کو لوگ کذاب ہی کہتے ہیں اور برحق انبیاء علیہم السلام پر جو اعتراضات ہوئے ان کا حال بھی ظاہر ہوچکا کہ محض لغو اور بے بنیاد اور کوتاہ نظری وپست فطرتی سے ہے۔ بہت سے اعتراضوں کا ذکر قرآن مجید میں مع جوابات درج ہے اور پھر خادمان اسلام سلف وخلف رضوان اﷲ علیہم اجمعین نے بھی ان اعتراضوں پر بحث کر کے انبیاء علیہم السلام کے