احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
قبل ہونا نیچر کے خلاف اور بیکار ہے۔ جس طرح مسیح کا آسمان پر اتنے دنوں زندہ رہنا محال ہے۔ پس تم کوئی خوف دل میں نہ لاؤ۔ ریگ ماہی اور سقنقور زعفرانی حلوے میں ملا کر کھاؤ اور نہ صرف قادیان میں بلکہ چار طرف سرکاری سانڈ بنے پھرو۔ کس کی نماز، کس کا روزہ، کس کی زکوٰۃ، کس کا حج۔ ایڈیٹر! M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۱۶؍جولائی۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۲۷ کے مضامین ۱… بقیہ ہفوات مرزا مولانا ثناء اﷲ امرتسری! ۲… ایک مرزائی کا نکاح فسخ کبیر احمد از سراوہ! ۳… بقیہ قادیانی کا انوکھا اصول علم کلام ا۔د۔از مقام گ! ۴… التنبیہ کبیر احمد از سراوہ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱… بقیہ ہفوات مرزا (نوٹ: اصل مکمل رسالہ پہلے احتساب قادیانیت میں شائع ہوچکا ہے۔ یہاں سے حذف کر دیا۔ مرتب!) ۲… ایک مرزائی کا نکاح فسخ مولانا صاحب مخدوم ومعظم۔ السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، یہاں سرا وہ میں کچھ لوگ قادیانی مذہب کے ہیں۔ ایک صاحب ۲۰؍جون گزشتہ کو روڑ کی اپنے لڑکے کا نکاح کرنے گئے۔ روڑ کی والے آپس کے ہی لوگ تھے۔ وہاں یہ قصہ ہوا کہ ایک وقت روٹی کھلائی پھر نکاح کی ٹھہرائی مرزائیوں نے اصرار کیا کہ ناکح ہم ہی لوگوں میں سے ہونا چاہئے۔ چنانچہ روڑ کی میں ایک ڈاکٹر پنجابی مرزائی مذہب کا ہے۔ وہ نکاح کے واسطے بلایا گیا اور اس نے آکر کھڑے ہوکر خطبہ پڑھا اور ایجاب وقبول کرایا تو یہ بات مسلمانان روڑ کی پرشاق گذری اور واجب بھی یہی تھا۔ وہاں کے قاضی نے فتویٰ دے دیا کہ یہ لوگ کافر ہیں۔ نکاح نہیں ہوا۔ لہٰذا جو کچھ انہوں نے دیا ہے سب