احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳… تصویر پرستی نوزادمرزائی اخبار نے ایک مضمون بعنوان (تصویر کے فوائد) شائع کیا ہے اور وہی لچر اور لغو دلائل خلاف مذہب اسلام لکھے ہیں جن کا الہام مرزاقادیانی اور مرزائیوں پر ان کے خدا کی طرف سے ہوچکا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ: ’’تصویر اور فن تصویر کشی کی نسبت علماء کی مختلف رائیں ہیں۔‘‘ علماء اسلام کی رائیں تو ہر گز مختلف نہیں۔ تصویر کا کھینچنا اور کھنچوانا اور گھروں میں رکھنا اور اپنی عورتوں کو نامحرم کی تصویر دکھانا علماء سلف وخلف کے نزدیک بالاتفاق حرام ہے اور یہ کام اور اسکے فاعل خدا اور رسول کے نزدیک قطعی ملعون (دوزخی) ہیں۔ شاید مرزائی اخبار کی مراد علماء سے علماء یہود ومجوس ونصاریٰ یا علماء ہنود پنڈت وغیرہ ہیں۔ وہ لکھتا ہے کہ نیک نیتی سے تصویر کھینچنا یا کھنچوانا ناجائز نہیں محرمات میں، اور نیت کوئی چوری یا رہزنی اس نیت سے کرے کہ میں لوگوں کو لوٹ کر مسجد بناؤں گا۔ یا یتیم خانہ یا مدرسہ جاری کروں گا تو ایسی نیت سے چوری اور رہزنی کیونکر جائز ہوسکتی ہے؟ مرزاقادیانی کی تو یہ نیت ہے کہ مرزائی اور مرزا ئنین مجھ سے محبت رکھیں۔ مجھے پہچانیں۔ میرے چہرے مہرے خط وخال کو گھوریں۔ میری مورتی کی ڈنڈوت کریں۔ میری عظمت کریں جو درحقیقت پرستش ہے۔ بہت سے مسلمان تصویریں بناتے اور بنواتے ہیں اور اپنے گھروں میں رکھتے اور ان سے مکانات کوسجاتے ہیں۔ لیکن ان سے ایماناً پوچھ دیکھو وہ کبھی اس کو مستحسن اور جائز نہ بتائیں گے۔ بلکہ حرام مطلق کہیں گے اور اپنے گناہ کے معترف ہوں گے۔ خوفناک یہ امر ہے کہ مرزاقادیانی اپنے آپ کو مسلمان کہلاکر امور خلاف اسلام کو جائز اور مباح بلکہ ایک صورت میں واجب اور فرض بتاتا ہے اور حتیٰ الوسع یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ مذہب اسلام نے ان کو جائز اور بعض صورتوں میں واجب اور فرض قرار دیا ہے۔ ان جہلاء کی بڑی دلیلیں دو ہیں۔ اولاً خدائے تعالیٰ خود مصور ہے۔ دوم تصویر دار سکہ ہر وقت لوگ اپنے پاس رکھتے ہیں۔ اب ذرا غور سے دونوں دلیلیوں کی دھجیاں اڑتی ہوئی دیکھئے۔ اگرچہ یہ تو کسی طرح یقین نہیں کہ آپ اپنے دعویٰ سے باز آئیں۔ خدائے تعالیٰ کی صفت تو صرف ’’المصور‘‘ ہے۔ بلکہ اس کے توقیفی اسماء صفات ۹۹ ہیں۔ کیا مرزاقادیانی اور مرزائی سب خدائے تعالیٰ کی صفات میں مشارکت چاہتے ہیں۔ وہ خالق السموات والارض ہے۔ وہ جاعل الظلمات والنور ہے۔ وہ ازل سے ابد تک حی اور قیوم ہے۔ اس کی صفت سچی ہے۔ اس کی صفت نمرود جیسے سرکش خدائی کا دعویٰ کرنے والے (مرزانے تو ابھی نبوت ہی کا دعویٰ کیا ہے) کے سامنے حضرت