احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۷ … قادیانی کی اولاد کا کیا حشر ہوگا مرزا قادیانی کے حواریوں میں یہ کھچڑی پک رہی ہے کہ مرزا قادیانی کے بعد ان کے صاحبزادوں کا کیا حشر ہوگا۔ اس پر طرح طرح کے منصوبے اور مختلف چہ میگوئیاں ہیں۔ ‘‘ہماری رائے میں یہ قبل از مرگ واویلا کیوں ہے۔ اول تو مرزا قادیانی اپنی زندگی کا قیامت سے بھی ادھر تک کا ٹھیکہ ………………نامکمل تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۱۶؍فروری کے شمارہ نمبر۷؍کے مضامین اس شمارہ کا پہلا صفحہ غائب ہے۔ مجبوراً ص۲ کے مضمون کو فہرست میں ایک نمبر دیا ہے۔ ۱… قادیانی کا بے معنی الہام یا اضغاث احلام۔ ۲… مرزا قادیانی کا انوکھا میموریل۔ ۳… تازہ بے معنی الہام۔ ۴… مرزائیوں میں تقیہ۔ ۵… مرزائی حوادث۔ (تمام مضامین مولانا شوکت اﷲ صاحب میرٹھی کے ہیں) ۱ … قادیانی کا بے معنی الہام یا اضغاث احلام مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱۰؍جنوری ۱۹۰۳ء کا ’’الحکم اخبار‘‘ ایک دوست کی عنایت سے ہماری نظر سے گزرا۔ ص۱ پر مرزا قادیانی بہ عنوان ’’عید کا ہدیہ‘‘ ایک الہام پیش کرتے ہیں۔ جو ایک ہی وقت میں ہوا اور جس کے تین ٹکڑے ہیں۔ اگرچہ یہ الہام صرف اس کا مسلمہ ہے اور وہ خود ہی اس کا مخبر ہے مگر مرزائی جماعت کو اس پر بڑا ناز ہے حالانکہ اپنا رؤیا نفسی اور تراشیدہ خیال کسی صورت میں خصم پر حجت نہیں ہوسکتا چہ جائیکہ مال بھی سراسر کھوٹا ہو۔ افسوس ہے کہ عید کے مبارک دن میں مرزا قادیانی کو جو تحفہ ملا وہ بھی پرکھنے پر زرا ندودمس ثابت ہوا ؎ مس اندودگان را بر آتش نہند پدید آید انگہ کہ مس یا زرند