احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء یکم نومبر کے شمارہ نمبر۴۱؍کے مضامین اس شمارہ میں ایک مسلمان اور مرزائی کے درمیان طویل مراسلت تھی جو کئی شماروں میں شائع ہوئی۔ اسے آگے یکجا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ مضمون۱؍ مرزا قادیانی کا اسم اعظم۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی اور ۲؍ مرزائیوں کے گورداسپور کے مقدمات نامہ نگار پیسہ اخبار لاہور کے حوالے سے پیش کئے گئے۔ اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … مرزا قادیانی کا اسم اعظم آپ نے تمام مریدوں اور حواریین کو ہدایت کی ہے کہ مندرجہ ذیل عبارت کا تکرار نماز کے رکوع وسجود وغیرہ اور دوسرے وقتوں میں بکثرت کیا کریں۔ یہ خدا نے اسم اعظم بتایا ہے۔ ’’رب کل شیٔ خادمک رب فاحفظنی وانصرنی‘‘ (تذکرہ ص۶۵۴، طبع سوم) کیا کہنا ہے کتنا تازہ بتازہ الہام کی ٹکسال کا گھڑا ہوا اسم اعظم ہے۔ ہدایۃ النحو اور کافیہ پڑھنے والوں کو اس سے بہتر اسم اعظم الہام ہوسکتا ہے۔ کلام مجید اور فرقان حمید کا لفظ لفظ اسم اعظم ہے۔ ورنہ لازم آئے گا کہ کلام مجید میں بعض الفاظ اصغر یعنی کم درجہ کے بھی ہیں۔ حالانکہ تمام کلام مجید یکساں دینی اور کلام الٰہی ہے۔ چنانچہ ’’الیوم اکملت لکم دینکم‘‘ ناطق ہے لیکن مرزا قادیانی کے نزدیک کلام مجید میں اسم اعظم کیا معنی کوئی اسم اصغر بھی نہیں۔ ان کے نزدیک تو اعظم وہ ہے جو آسمانی باپ بیت الخلاء (اے توبہ) بیت الخلوت میں الہام کرتا ہے۔ اسی کے ورد رکھتے اور نماز میں بجائے آیت قرآنی پڑھنے کے اپنے چیلوں کو ہدایت کرتے ہیں اور بات بھی ٹھیک ہے کیونکہ جب ان کی بروزی نبوت نے تمام نبوتوں کو منسوخ کردیا تو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام پر جو صحائف نازل ہوئے تھے وہ بھی منسوخ ہوگئے۔ ’’لعنۃ اﷲ علی الکاذبین‘‘ (ایڈیٹر) ۲ … مرزائیوں کے گورداسپور والے مقدمات نامہ نگار اخبار پیسہ لاہور! پیسہ اخبار کے نامہ نگار نے ان مقدمات کی پیشیوں کی کیفیت حسب ذیل لکھی ہے مگر یہ پرانے حالات ہیں۔ جدید پیشیوں کی کیفیت معلوم کرنے کے لئے ناظرین منتظر رہیں۔