احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
داڑھوں اور آنتوں سے نکال لیتی ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ قادیان کے سنی مسلمان جنہوں نے عذرداری کی ہے حسب ہدایت صاحب مجسٹریٹ بہادر گورداسپور بالضرور عدالت دیوانی میں رجوع کرکے اپنا دینی حق حاصل کریں گے اور اعلیٰ محکموں اورعدالتوں تک بھی تعاقب سے باز نہ آئیں گے اورخدائے تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ کامیاب ہوں گے اور یہ ہم کو پہلے ہی یقین ہے کہ جب تک دیوانی سے فیصلہ نہ ہوجائے۔ منارے کی تعمیل خیزالتواء میں جاپڑی ہوگی اور فیصلہ کے لئے سالہا سال درکار ہیں کیونکہ طرفین سے یکے بعد دیگرے ضرور اپیلیں ہوں گی۔ الغرض منارہ ابھی ایک عرصہ تک معلق رہے گا اور چونکہ مرزا قادیانی اعلیٰ اور اسفل کی بیماریوں میں مبتلاء اور اپنی زندگی سے مایوس ہیں۔ لہٰذا امید نہیں کہ ان کی زندگی تک منارے کا تصفیہ ہوجائے اور بعد میں تصفیہ ہوا بھی تو کس کام کا۔ گر از پس من کن فیکون شد شدہ باشد افسوس ہے کہ مسیح کاذب تو نہ ہو اور منارہ ہو ؎ میرے خیال بعد مرے پر نشان رہے افسوس ہے کہ میں نہ رہوں اور جہاں رہے ۴ … نبی اورمجدد میں فرق مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی کی تو وہی مثل ہے کہ اونگھتے کو ٹہیلتے کا بہانہ۔ کسی سے رسول اﷲa کی حدیث سن لی کہ ہر صدی کے بعد ایک مجدد پیدا ہوتا رہے گا۔ پھر کیا تھا حمقاء میں پہلے آپ الہامی ہوئے پھر مجدد ہوئے۔ پھر مثیل المسیح ہوئے۔ الغرض جب گھان اچھی طرح تیار ہوگیا تو کھٹ سے بروزی اور ظلی نبی اور خاتم الخلفاء اورسچ مچ مسیح اور امام الزمان بن گئے۔ آپ کو بایںریش وفش یہ بھی معلوم نہیں کہ اسلامی اصطلاح میں مجدد کسے کہتے ہیں اور نبی اور رسول کسے۔ کیا مجدد اور نبی باہم مترادف ہیں۔ مجدد تو نبی کا تابع ہوتا ہے نہ کہ خود نبی، ورنہ رسول اﷲa یہ فرماتے کہ ہر صدی پر ایک نبی پیدا ہوگا۔ مجدد کے معنے کسی پرانی شے کے نیا کرنے والے کے ہیں یعنی شریعت مستقلہ کاملہ کے وہ اصول وضوابط جو لوگ بھول گئے ہوں یا ان کی جانب سے تغافل اور ان کے تعامل سے تساہل کرتے ہیں۔ ان کو یاد دلائے اور تازہ کرے۔ اور جو کامل ہدایات بین دفتی المصاحف موجود ہوں