احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اور کچے پکے تھے تبھی تو خود بدولت نے اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری۔ یعنی اپنی نبوت کا کھونٹا ان کے دلوں سے اکھاڑ دیا اور امام صاحب کی عظمت کی میخ کو ان کے سینوں میں گاڑ دیا کہ تم مرزائی نہیں بلکہ حنفی بنو اور خود میں بھی حدیث کی عظمت نہ کرنے میں امام ابو حنیفہؒ کا مقلد ہوں۔ اس سے خود بدولت کی تو نبوت جاتی رہی اور مرزائی عبد مشترک ہوگئے کہ آپ کو بھی مانیں اور امام صاحب کو بھی۔ کسم ہے منارے دی یہ گندیاں گلاں ہیں۔ ۴ … ہندی، چینی، مغل اور زبان عرب میں الہام مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ مجھ پر زبان عرب میں اس لئے الہام ہوتا ہے کہ میں بروزی محمد ہوں اور چونکہ پیغمبر عرب کی فطری زبان عربی تھی۔ لہٰذا اس مناسبت سے مجھ پر عربی زبان میں الہام ہوتا ہے۔ اول تو اس بیان میں آیت قرآنی ’’وما ارسلنا من رسول الابلسان قومہ‘‘ کا خلاف ہے۔ مرزا قادیانی بتائیں کہ ان کی قوم ہندی مغل ہے یا عربی سید، اب رہا بروز، قرآن میں یہ کہیں حکم نہیں کہ انبیاء کی ایک قسم بروزی بھی ہے اور قادیان میں ایک نبی پیدا ہوگا۔ جو بروزی محمد کہلائے گا اور میں اس بروزی پر زبان غیرمیں الہام کروں گا نہ کہ اس کی مادری زبان میں۔ دوم الہام ابلاغ وتبلیغ اور افہام وتفہیم کے لئے ہونا ہے اور ظاہر ہے کہ اردو سمجھنے والوں کے سامنے زبان عرب میں تکلم بھینس کے آگے بین اور ان کو سمجھانا اور عمل کرانا تکلیف مالایطاق ہے۔ آنحضرتa پر زبان عرب میں الہام ہوا ہے اور تمام ممالک دنیا میں بذریعے ترجمے کے ابلاغ وتبلیغ عمل میں آئی ہے۔ پس آپ بھی اگر یہ دعوے کرتے کہ میں ہندی نبی ہوں اور مجھ پر اردو زبان میں الہام ہوتا ہے اور یہ الہام ترجمہ ہوکر عرب وعجم، یورپ وافریقہ وامریکہ وغیرہ میں شائع ہوگا تو کیا خرابی تھی۔ خرابی یہ تھی کہ الہامی کلام کے لئے فصاحت وبلاغت لازم ہے اور آپ کی اردوزبان خیر نال ایسی نور بھری ہے کہ گائوں کے پٹواری اور تحصیلی مدارس کے مدرس بھی اس کو سن کر ہنستے ہنستے کلابتّو بن جائیں۔ پس آپ نے خیال کیا کہ زبان عرب میں صاحب الہام ہونے کا دعویٰ کروں گا تو اردو زبان دانی کے عیب پر پردہ پڑا رہے گا کیونکہ عربی زبان کے سمجھنے والے خال خال علماء وفضلاء ہیں نہ کہ وہ عوام جو مرزا قادیانی کے کمائوپوت بنیں گے۔ لیکن بخیہ پھر بھی کھلے گا۔ آپ کی عربی زبان اردو سے بھی کئی میل آگے ہے کہ مذکر ومؤنث اور معرفہ اور نکرہ تک کی تمیز نہیں۔ کبیر پنتھی بھاشا اس سے بہت اچھی ہے۔ آپ کے لٹریچر کی روائی کا کیا کہنا جیسے محکمہ صفائی کا کوڑا کرکٹ لدا ہوا بھینسا مچک مچک کرچلتا ہو اور دفعتہ برسات کے آب وضلاب میں بھساک سے