احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پشت دئیے جائیں جو بالکل مہمل ہے۔ بھاگنے اور پیٹھ دئیے جانے کے لئے استدبار آتا ہے نہ کہ ادبار ؎ رؤ ابرج بہتان تشادو تعمرٗ فقالو الحاک اﷲ کیف تزور برج بہتان ماشاء اﷲ خیر نال نکی گل ہے۔ زبان عرب میں برج بہتان کس نے باندھا اور تعمیر کیا ہے؟ شاید مرزا قادیانی اسے اپنا برج منارہ سمجھے ہیں۔ کسی شاعر عرب کی سند پیش کیجئے۔ فصار وبمدّ للرماح دریۃ و یعلمہا احمد علی المدبر رمح نیزے کو کہتے ہیں اور زیادہ مناسب سہم یعنی تیر ہے پس رماح کی جگہ سہام چاہئے یعنی۔ فصارو ابمدّ للسہام دریۃ وان لسان المرء مالم یکن لہ اصاۃ علی عوراتہ ہو مشعر اصاۃ بمعنے عقل بڑا بھاری اجنبی چینی مغلی محاورہ چین سے ڈھونڈ کر لائے۔ سلیس اور صاف لفظ (صواب) کیوں بھرتی نہ کردیا یعنی ؎ صواب علی عوراتہ وہو مشعر آپ کو تو زحاف کا دور کرنا بھی نہیں آتا۔ (باقی آئندہ ) ۵ … مرزا قادیانی کا رقیب مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! سید سکندر شاہ پشاوری جو غسل آتشین کرنے میں مشہور ہیں۔ ڈنکے کی چوٹ للکارتے ہیں کہ مرزا قادیانی آئیں اور مجھے دریائے آتش کی مچھلی بنتے ہوئے دیکھیں اور میرے ساتھ آگ پر چلیں ورنہ دعوے مسیحیت سے باز آجائیں کیونکہ انبیاء کو خدائے تعالیٰ ایسی فوق العادت قوت عطاء کردیتا ہے چنانچہ حضرت ابراہیم خلیل پر آگ سرد ہوگئی۔ اگر مرزا قادیانی سچے مسیح موعود ہیں تو ان پر بھی آگ سرد ہو جائے گی ورنہ مرزا قادیانی اپنے دعویٰ سے باز آئیں اور میرے ہاتھ پر بیعت کریں۔ بات تو ٹھیک ہے اب دونوں کی خوب مل کر بجے گی مگر آسمانی باپ نے جب پہلوٹے