احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ترقی کی۔ پھر بنے تو مسیح بنے جس میں دنیا کے عیوب موجود جس کی نانیاں اور دادیاں کسبیاں تھیں (معاذ اﷲ) اور خدا کے سگے بیٹے بھی بنے تو بمنزلہ ولد یعنی لے پالک۔ مرزا قادیانی کی اس دون ہمتی اور پست فطرتی پر براہ دلسوزی ایسا غصہ آتا ہے کہ کچھ نہ پوچھئے۔ مگر خون کے گھونٹ پیکر رہ جاتے ہیں۔ لہٰذا مناسب معلوم ہوتا ہے اور خود زمانہ کی ترقی کی ہوا بھی یہی کہہ رہی ہے کہ اب مرزا قادیانی آسمانی باپ بنیں اور حکیم نور الدین صاحب کو مسیح اور اکلوتا فرزند بنائیں کیونکہ وہ بحیثیت طبیب ہونے کے مسیح بننے کی عمدہ قابلیت رکھتے ہیں اور مریضوں کے اچھا کرنے کو انہوں نے مرہم عیسیٰ بھی تیار کیا ہے۔ پس جب سارا مسالا موجود ہے تو ترقی کے پورے معیار پر پہنچنا بدقسمتی نہیں تو کیا ہے؟ ہمارا کام سجھا دینا ہے چاہے مانے چاہے نہ مانیں ورنہ دعوے سے دست بردار ہوں۔ ۳ … اخبار الحکم اور البدر قادیان مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اب قادیان میں دو مرزائی اخبار ہوگئے۔ الحکم تو مرزا قادیانی کاسات برس کا رفیق ہے جس نے مرزائیت کے پھیلانے میں سب سے بڑھ کر حصہ لیا ہے اور دنیا اور آخرت کے سرمایہ کا بہت بڑا گٹھا اپنے سرپر دھرا ہے اور مرزائیت کو خوب چمکایا ہے۔ اس کے اڈیٹر ہمارے مرزائیت نصاب، مثیلیت طناب، مہدویت رکاب، مسیحیت قباب، تبنیت رباب، منشی یعقوب علی صاحب تراب ہیں اور مرزا قادیانی جو کچھ ان کی قدر افزائی کریں۔ کار ثواب دور از عقاب سراسر صواب ہے۔ دوسرا اخبار البدر حال میں مرزا اور مرزائیوں کے خلیفہ اول اور ہمارے مشفق شفیق بالتحقیق بالخلافت بلیق فی المرزائیت غریق، فی نار، البروزیت حریق، منارۃ الطریق، اغارۃ التدقیق، ادارۃ التوفیق، عمارۃ الاساطین، رکن الاراکین، قرن الحواریین مولوی حکیم نور الدین صاحب کی سرپرستی سے شائع ہونا شروع ہوا ہے۔ اگرچہ ہماری نظر سے نہیں گزرامگر بعض مرزائی کہتے ہیں کہ ایسا ہے اور ویسا ہے اور الحکم اس کے مقابلے میں کھوٹا پیسا ہے اور البدر اس کے لئے جیسے کو تیسا۔ خیر ایک سے دوبھلے۔ مل کے بجے گی تو زیادہ مزہ آئے گا۔ ہم تو دونوں کے مجدد اور ریفارمر ہیں۔ فیضان تجدید سب پر یکساں برسنا چاہئے۔ مرزا قادیانی اور مرزائی ہم کو کچھ ہی سمجھیں مگر ہم تو سب کے ناصح مشفق اور یکساں خیر خواہ ہیں۔ فرائض شحنگی ادا کرنا ہمارا کام ہے۔ کوئی برا مانے یا بھلا۔ ہم کو معلوم ہوا ہے کہ البدر کا ایڈیٹر مولوی حکیم نور الدین صاحب کا کوئی دست پروردہ اور تربیت یافتہ ہے وہ چاہتے ہیں کہ البدر کو فروغ ہو کیونکہ الحکم پرانا ہوگیا۔ اب کل جدید لذیذ کی