احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کیسا ہے اور حج کرنا اور دعوے کے ساتھ پیشینگوئی کرنا یعنی اپنے کو غیب دان بتانا مذہب اسلام میں کیسا ہے؟ ہم حیران ہیں کہ جب مرزا نیا نبی ہے تو پرانی اسلامی شریعت پر کیوں چلتا ہے۔ اس کا کھلم کھلا انکار کرکے اپنی نئی شریعت کیوں جاری نہیں کرتا؟ یہ کیا کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر۔ کوئی پوچھے کس کا خوف ہے۔ زمانہ آزاد، عہد سلطنت آزاد، خیالات آزاد، اسی سے تو مرزا قادیانی کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے کہ وہ بالکل اپنے کانشنس کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ لے پالک کا تو اب صرف یہ کام رہ گیا ہے کہ قرآن وحدیث میں جو باتیں ان کے مطلب کے موافق ہیں وہ تو صحیح اور باقی غلط، ہم تو جب جانتے کہ کوئی نیا قانون جاری کیا جاتا جو بطور کلیہ کے ہوتا۔ مذہب اسلام سے جدی کوئی ہدایت جاری ہوتی۔ ہدایت تو رہی بالائے طاق، ہاں طرح طرح کی ضلالتیں ضرور جاری ہوتی ہیں۔ یا نئے نئے بے معنے الہامات کہ لے پالک ایسا ہے اور لے پالک ویسا ہے اور پیشینگوئی بھی گول مٹول ہوتی ہے جس کے وہ دو منہ منافقوں کے منہ کی طرح ہوتے ہیں تاکہ آئندہ تاویل کرنے اور اپنے حمقاء کے پٹیلنے کا موقع ہاتھ آئے کہ چپت بھی مرزا قادیانی کی اور پٹ بھی مرزا قادیانی کی۔ پس قادیان آنکھوں کے اندھوں اور گانٹھ کے پوروں کے لوٹنے کا اچھا خاصہ قمار خانہ ہے اور بس۔ (ایڈیٹر) ۷ … لندنی مسیح اور قادیانی مسیح مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جیسے لندن میں مسٹر پگٹ نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا مرزا قادیانی کے پائوں تلے کی توہین نکل گئی کہ ہیں! سچا مسیح موعود تو میں یہ مکار جھوٹا لباڑیا کہاں سے کود پڑا؟ مگر ذرا مسٹرپگٹ سے بھی پوچھنا چاہئے کہ وہ مرزا قادیانی کو کیا سمجھتا اور کیا کہتا ہے؟ پگٹ کے گروہ نے پگٹ کو مسیح تسلیم کرلیا اور مرزاقادیانی کے گروہ نے مرزا قادیانی کو۔ حالانکہ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جن کے معتقدین لاکھوں آدمی ہیں۔ ان میں سے ہر شخص دعویٰ کرسکتا ہے کہ میں مسیح ہوں۔ مہدی ہوں۔ لیکن کیا وہ سب مہدی اور مسیح ہوسکتے ہیں؟ سوڈان میں کتنے مہدی پیدا ہوئے۔ کیا ان میں ایک بھی سچا مہدی تھا۔ اپنی اپنی مکاری کی ڈیوٹی پوری کرکے حشرات الارض کی طرح معدوم ہوگئے۔ مرزا قادیانی نے جھلا کر اور غصے سے کپکپا کر ایک چٹھی مسٹر پگٹ کے نام لکھی ہے جس میں بدستور دوٹپی پیشینگوئی ہانکی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’اگر وہ (مسٹر پگٹ) اپنے ان غیر متعلق دعوئوں سے توبہ نہ کرے گا تو بہت جلد میری زندگی ہی میں ہلاک ہوجائے گا۔‘‘ یہ ویسی ہی تاویل