احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کرنا اپنی مہدویت کی ناک پر استرا نہیں کلہاڑا چلانا ہے۔ قادیان میں طاعون نہ بھی ہو تب بھی ان کواقرار کرنا چاہئے کہ ہے یہ کیا بڑھتی دولت کو چوکھٹ سے دھکے دئیے جاتے ہیں اور اپنے تمغے کو آپ ہی برباد کیا جاتا ہے۔ یہ الٹی گنگا کیوں بہنے لگی۔ جو لوگ قادیان میں طاعون بتاتے ہیں۔ مرزاقادیانی کو ان کا مشکور ہونا اور روغن بادام اور زعفران میں دم کیا ہوا پلاؤ اور تربتر حلوا کھلانا چاہئے۔ نہ کہ ناک چڑھانا اور سرکہ جبین ہونا۔ کسم ہے منارے دی یہ توخیرنال رنگ دے وچ بھنگ ہے۔ (رنگ میں بھنگ ہے) ایڈیٹر! ۲… جعلی مشن کے بارے میں پیسہ اخبار کی خدمت میں التماس راقم نے قادیانی اخبار الحکم (برعکس نہد نام زنگی کافور) کے کسی نمبر میں پڑھا تھا کہ آپ اس کی بعض تحریروں کو اپنے نامور اور راست باز اخبار کے قیمتی اور لاثانی کالموں میں جگہ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ گو اس بات کو طبیعت تسلیم نہیں کر سکتی کہ آپ سا نیک نہاد اور عقل کل مسلمان اپنے متین اخبار کو بیہودہ اور گندی تحریروں سے آلودہ کرے۔ مگر کیا عجب ہے کہ آپ نے کوئی مصلحت دیکھ کر ایسا اقرارکر لیا ہو۔ ہندوستان بھر کے ورنیکولر اخباروں میں سے جو عزت واکرام اس وقت گورنمنٹ اور پبلک کی طرف سے آپ کے اخبار کو ہے اور جس امتیازی اور وقعت کی نگاہوں سے اس کے کالم مطالعہ کئے جاتے ہیں کسی اور کے اخبار کو کم نصیب ہوں گے۔ باایں ہمہ ہر دل عزیزی آپ سے عالی دماغ اور روشن ضمیر جنٹلمین کی رائے زرین پر مخفی نہیں کہ قادیانی اخبار مذکور ایک ایسا کاذب اور بے اعتبار پرچہ ہے جو بلحاظ مذہبی معاملات۔ سوشل تعلقات پولٹیکل واقعات وغیرہ کے ہر ایک پہلو سے گرا ہوا ہے یہ شریر پرچہ صرف اس واسطے جاری کیاگیا ہے کہ عام مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر مرزائے قادیانی کے نئے اور نرالے مشن کا دست وبازو ہو۔ ہندوستان کی مسلمان رعایا پر جو پچھلے دنوں مرزاقادیانی نے ناحق اور بے موجب جہاد اور بغاوت کا الزام لگایا وہ اسی ناشدنی پرچہ کے ذریعہ شائع ہوا۔ ہر ایک فرقہ وجماعت کے پاک اور مقدس احباب کو صریح دشنام دینے کا یہی پرچہ آرگن ہے۔ عوام کالانعام کو ہر ایک طریق سے اپنے بس میں لانا اور حمقاء سے اپنی مطلب برآری کے لئے ٹکے بٹورنا اسی پرچہ کا اصلی مدعا ہے۔ اس کا ایڈیٹر اگرچہ خود خصیب حبشی کا چھوٹا بھائی ہے مگر برملا گالیاں دینے میں ایسا شوخ اور بے باک ہے کہ مسلمانوں کو تاریکی کے فرزند وغیرہ لکھتے اس کو شرم نہیں آتی۔ اگر ضمیمہ شحنہ ہند الموسوم بہ نامہ اعمال قادیانی جس قدر ان دو برسوں کے عرصہ میں نکل