احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پس وہ مانگنا مجھ کو سکھا دے اور طرف کا دھیان چھڑا دے تو ہی یاد ہو تجھ کو پکاروں تیرے ہی در پر آہیں ماروں یوں ہی رہوں جب تک رہوں جیتا چلوں تو جام شہادت پیتا میں ہوں اس دم تجھے راضی تو اے مالک مجھ سے راضی قبر میں جب رکھ جائیں مجھ کو میرا مونس وحشت تو ہو آئیں جب کہ نکیر اور منکر تجھ کو پکاروں آہٹ سن کر شکل نبی جب سامنے آئے سعدی تیرا فدا ہو جائے جائیں سلا کر جیسے دلہن خلد ہو تجھ کو میرا مدفن حشر میں پھر ہو یوں سامان میرا ہاتھ نبی کا دامان کوثر کا وہ جام پلادے جو دل کی سب پیاس بجھا دے بندوں میں تیرے ہوکر شامل جنت میں ہو جائوں داخل میں اور سارے لواحق میرے قرب نبی میں لگائیں ڈیرے ہوں فردوس میں مہمان تیرے تیری رحمت سب کو گھیرے باقی کوئیـ نہ ہو اندیشہ ہم سے تو راضی رہے ہمیشہ جنت خلد میں پائیں بسیرا ہوتا رہے دیدار بھی تیرا وان کچھ خوف نہ کوئی غم ہو تیری حمد و ثنا ہر دم ہو ۲ … فرانسیسی مسیح ڈاکٹر ڈوئی اور اس کی دعا کرنے کی کل مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ڈاکٹر ڈوئی کی کیریکٹر سے ناظرین اچھی طرح واقف ہیں۔ ان کا ذکر ضمیمہ میں بمقابلہ قادیانی مسیح بارہا ہوا ہے۔ روزانہ پیسہ اخبار میں ان کی تصویر اور دعا کرنے کی کل کا فوٹو معہ کوائف شامل ہوتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ مسیح بننے کے سائنس میں ابھی مرزا قادیانی ادھورے ہیں۔ گویا فرانسیسی مسیح کے مقابلہ میں پرائمری تعلیم پارہے ہیں۔ بہتر ہوکہ چند روز ڈاکٹر ڈوئی کو اپنا ماسٹر یا لیڈر بنائیں۔ پھر دیکھیں کیسا چوکھا رنگ نکلتا ہے۔ڈاکٹر ڈوئی کی نسبت لکھا ہے کہ وہ اپنی دعا کرنے کی کل کے ذریعے سے فی گھنٹہ کئی ہزار آدمیوں کو آسمانی باپ کے اجلاس سے بخشش کا سرٹیفکیٹ دلوا سکتا ہے۔ مرزا قادیانی نے تو ابھی تک ایسی ایک کل بھی ایجاد نہیں کی۔ لے دے کر