احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کریں اور اگر عربی تحصیل نہیں کی تو پھر کس وجہ سے مرزائی ہوئے اور اب مرزائی ہونے کے آپ کے پاس کیا دلائل ہیں۔ نمبر۸… کیا آپ نے کسی زبان کی نثرونظم میں کوئی کتاب لکھی ہے اور اگر لکھی ہے تو اس کا نام کیا ہے اگر آپ نے ان تمام باتوں کا جواب دیا تو خیر ورنہ ہم تحقیق کرکے ان تمام باتوں کا جو اب شحنہ ہند میں ارسال کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم کو یہ بھی امید ہے کہ آپ ہمارے اس مضمون کا جواب بھی ضرور شائع کریں گے۔ مگر یہ ضرور خیال رہے کہ ہماری تمام باتوں کا جواب بالتفصیل دیا جائے اور خاص کر ان باتوں کا جو مرزا قادیانی کے متعلق ہیں اور آپ نے اپنی سعادت مندی سے اپنے پیرصاحب کا جابجا خلاف کیا ہے۔ اگر آپ نے ان باتوں کا جواب نہ دیا تو آپ کی بہت بڑی گریز سمجھی جائے گی۔ اور آپ کی کم علمی عام طورپر ظاہر ہوجائے گی۔ مائی ڈیئر مختار تسلیم اب ہم آپ سے رخصت ہوتے ہیں اور عنقریب انشاء اﷲ رد التجدید کے دوسرے نمبر کا رد لکھ کر آپس میں ملاقات کریں گے۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۲۴؍یکم اکتوبر کے شمارہ نمبر۳۷؍کے مضامین ۱… کپورتھلہ کی ایک مسجد پر مرزائیوں کا دعویٰ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… اہلحدیث اور اہل قرآن اور مرزا قادیانی کا دخل در معقولات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … کپور تھلہ کی ایک مسجد پر مرزائیوں کا دعویٰ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! یہاں کے سنّیوں اور مرزائیوں کے مابین ایک مسجد کی بابت تنازع ہورہا ہے۔ مرزائیوں نے عدالت میں اپنے استقرار حق کا دعویٰ کیا ہے۔ کچھ عرصہ ہوا ضمیمہ میں اس نزاع کی کسی قدر ابتدائی کیفیت درج ہوچکی ہے۔ اب بڑے زور سے مقدمہ چل رہا ہے۔ اگرچہ اکثر دیسی ریاستوں میں کسی قانون پر بہت کم عمل درآمد ہوتا ہے۔ جس طرح جی میں آتا ہے مقدمات کا تصفیہ کردیا جاتا ہے تاہم اکثر انگریزی قوانین ہی پر عمل ہوتا ہے۔ سنیوں کا یہ دعویٰ ہے کہ مرزائی لوگ مسلمان نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک نیا نبی پیدا