احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کا اپنے رسالہ میں حوالہ دیا ہے۔ سب میں تحریف اور دھوکہ دہی کام میں لائے ہیں۔ جس کو مشتے نمونہ ازخروارے ہم نے ظاہر کردیا۔ کفر بکنا ملاحظہ ہو۔ اسی کے آخر میں دو قصیدے درج ہیں۔ ایک قصیدہ میں شعر لکھا ہیں ؎ زندہ کردی دین احمد بلکہ احمد مصطفی زندہ کردی نور قرآن بلکہ جملہ انبیاء یہاں جو اہل علم تھے ان سے میں نے معنے پوچھے سب نے یہی کہا کہ اس کا مطلب صریح کفر ہے اور غلام کو آقا سے بڑھالیا ہے۔ اب میری التجا ہے کہ ہمارے مجدد صاحب السنہ مشرقیہ بوضاحت اس شعر کا مطلب پبلک پر ظاہر فرمائیں گے اور اس رائے سے صاف وصریح طور پر جیسا کہ ہمیشہ شحنہ ہند کے ضمیمہ میں تحریر فرمایا کرتے ہیں تحریر فرمائیں گے۔ اس میں کیا تاویل ہوسکتی ہے افسوس کہ مرزا قادیانی ومرزائیاں راہ حق کے تو مہدی نہیں ہیں۔ طریقہ ضلالت کے مہدی البتہ ہوسکتے ہیں۔ گر ہمیں است مہدی معہود کشتیے دین غرق خواہد بود ۵ … اعجاز احمدی کا جواب مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی نے اپنے مندرجہ بالا قصیدہ کا جواب لکھنے والے کیلئے دس ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان دیا تھا ہم اس کا نصف یعنی پانچ ہزار روپیہ طلب کرتے ہیں بشرطیکہ کہ کسی مقام پر اپنے اور ہمارے مقبولہ امین یا کسی کمیٹی کے پاس جمع کردئیے جائیں ورنہ مرزا قادیانی کا کیا اعتبار ہے کہ پانچ ہزار روپیہ دے سکیں گے۔ کتنی مرتبہ مرزا قادیانی نے خالی خولی تھیلیاں دکھائیں مگر کسی کو ایک ٹکا بھی نہیں دیا۔ ہم بڑی جرأت اور دلیری اور استحکام کے ساتھ لکھتے ہیں کہ ۵؍ہزار روپیہ کی پوری کفالت ہوجائے تو ہم تحدی کرنے پر تیار ہیں۔ مرزا قادیانی یہ بھی بتائیں کہ کس قسم کے مضامین چاہتے ہیں۔ کیا وہی تردیدی مضامین جو ہمیشہ ضمیمہ شحنہ ہند میں شائع ہوتے ہیں یا کسی اور قسم کے مضامین دو ہفتے کے مابین جواب دیں۔ ۶ … ضمیمہ کا اثر مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! خدا کی عنایت سے ضیمہ، اخبار کے ساتھ اورنیز علیحدہ جو پلندے بندھ بندھ کر جاتا ہے