احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کی طرح لے پالک کو دوسرے بیٹوں کے گناہوں کے کفارہ میں نہ صلیب پر کھینچا نہ جہنم میں جھونکا تو اس کو آگ میں کیوں جھونکنے لگا لوگوں کا کیا بگڑا۔ ایک بڑ ہانک دی کہ لے پالک آگ سے کھیلے۔ وہ تو معصوم ہے، شیر خوار ہے، نادان ہے، بے عقل ہے، ضرور آگ میں گھٹنیوں چلنے لگے گا جل کر سلفہ ہوگیا تو کسی کا کیا بگڑے گا جس طرح آسمانی باپ پہلوٹے صلبی بیٹے کو رو بیٹھا کیا اسی طرح لے پالک کو بھی رو بیٹھے۔ واہ جی واہ۔ اچھی کہی۔ یہ لوگ کسی طرح یہودیوں سے کم نہیں کیونکہ لے پالک کی جان کے خواہاں ہیں۔ آسمانی باپ ایسے جھانسوں کو خوب سمجھتا ہے پس وہ ہرگز اجازت نہ دے گا۔ ۶ … اثبات عقائد پر دلائل مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی کے ایک نئے مرید متواتر اشتہارات دے رہے ہیں کہ تمام مسلمان ان کے مرشد اور امام الزمان اور مسیح موعود کے خروج اور بعثت کو جانچیں اور اچھی طرح پرکھیں اور پھر ان پر ایمان لائیں۔ حال میں ایک اشتہار بدیں مضمون شائع کیا ہے کہ: ’’اگر کوئی صاحب کسی آیت قطعیۃ الدلالۃ یا کسی حدیث صحیح مرفوع متصل سے حضرت عیسیٰ کا جسم خاکی کے ساتھ زندہ آسمان پر اٹھایا جانا اور پھر آئندہ کے لئے زندہ آسمان سے اترنا ثابت کردیں تو میںپچیس روپے کی جیبی گھڑی نذر کروں گا اور مرزا قادیانی کی بیعت سے دستکش ہو جائوں گا۔‘‘ بفرض محال کوئی یہ باتیں ثابت نہ کرسکے تو مرزا قادیانی کے پاس مسیح موعود ہونے کی کیا دلیل ہے؟ اس سے یہ کیونکر ثابت ہو جائے گا کہ مرزا قادیانی مسیح موعود ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ اگر مرزا قادیانی اپنا مسیح موعود اور بروزی نبی اور رسول ہونا منتخب علماء اور مشائخ کے جلسے میں ثابت کردیں تو ہم پانچ سو روپیہ انعام دیں گے۔ یہ دعویٰ تو ہر شخص کرسکتا ہے کہ میں مسیح موعود ہوں اور پیرس میں دو مسیح موجود ہیں اور علی الاعلان کہہ رہے ہیں کہ ہم مسیح موعود ہیں۔ ا ن کے اور مرزا قادیانی کے دعوے میں کیا فرق ہے یہی نا کہ انہوں نے کوئی شرطیں نہیں لگائیں اور مرزا قادیانی لغو اور بے ہودہ شرط لگا رہے ہیں اور گویا ثابت کررہے ہیں کہ میں اس صورت میں مسیح موعود ہوں کہ کوئی قرآن وحدیث سے عیسیٰ مسیح کا زندہ آسمان پر اٹھایا جانا ثابت کرے۔ انہیں کے دعوے سے ان کی مسیحیت ابھی مشروط ومعلق ہے حالانکہ مذکورہ بالا دو تو مسیح کوئی شرط نہیں لگاتے۔ پہلے مرزا قادیانی اپنے حریفوں اور رقیبوں کا دعویٰ باطل کریں تب میدان میں آکر خم ماریں کیونکہ تین مسیح