احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ساتھ میل وملاپ اور حقہ پانی وغیرہ تک بالکل ترک کردیں۔ یہ لوگ ملحد، مرتد اور بے ایمان ہیں، رسالہ دافع البلاء سے جو ان کے پاس موجود تھا مرزا قادیانی کے عقائد تمام لوگوں کو سنائے اور پھر مولوی فضل کریم کو برابر تین دن دعوت دیتے رہے کہ پولیس منگالیں اور خرچ پولیس کا میں دوں گا۔ اگر مولوی فضل کریم میرے مقابلے پر آنہیں سکتے تو قادیان سے کسی شخص کو بلالیں۔ مگرمرزائیوں کی طرف سے صدائے برنخاست۔ آخر تین دن بعد مولوی شاہ محمد صاحب یہاں سے رخصت ہوئے۔ العبد نواب خان حصہ دارمالوکے، العبد چودھری کرم الٰہی حصہ دار از قلعہ صوبا سنگھ، العبد: نواب خان بقلم خود ساکن مالوکے کی متصل قلعہ صوبا سنگھ اہلحدیث، العبد: چودھری غلام محمد نمبردار قلعہ صوبا سنگھ، العبد: حافظ غضنفر علی حنفی عفی عنہ۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۸؍مئی کے شمارہ نمبر۱۸؍کے مضامین ۱… قادیانی نبی کا کلمہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… عقائد مرزا اور حضرت عیسیٰ کی قبر کا افتراء۔ مولانا حکیم محمد الدین امرتسر! ۳… مرزا قادیانی کے مقدمات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… معجزہ کسے کہتے ہیں؟ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱ … قادیانی نبی کا کلمہ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جب مرزا قادیانی کامل بروزی نبی اوررسول بلکہ خاتم الخلفاء (خاتم الانبیاء) ہیں تو تعجب ہے کہ اب تک آسمانی باپ نے اپنی الہامی ٹکسال میں لے پالک کی رسالت اور نبوت کا کلمہ کیوں نہیں گھڑا۔ بھلا اندھیر ہے نہ کہ تمام انبیاء کی رسالت کے کلمے تو دنیا میں دائر سائر اور لوگوں کے ورد زبان ہوں۔ خصوصاً عیسیٰ مسیح جو مرزا کے عقیدے کے موافق اولوالعزم نبی تو کیا معنے مہذب انسان بھی نہ تھا۔ (معاذ اﷲ) اس کا کلمہ مسلمانوں میں روح اﷲ اور عیسائیوں میں ابن اﷲ ہو، اور نہ ہو تو بروزی اور ظلی نبی اور آسمانی باپ کے لے پالک اور خاتم الخلفاء کا، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آسمانی ہائیکورٹ میں ابھی تک مرزا قادیانی کی نبوت پاس نہیں ہوئی اور نہ اس کے اجلاس