احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کار شیطان میکند نامش ولی گرولی این است لعنت برولی یاد رکھو ملائکہ مقربین کا یہ کام نہیں بلکہ اندھیرے کے بھوتھوں اور دیوثوں کا کام ہے۔ ۴… ان العاقبۃ للمتقین! سراسر حق ہے۔ پس ایساناپاک مشن جو عین تقویٰ اور ورع کے برخلاف ہے۔ چونکہ ایک ہوائی قلعہ ہے۔ اس لئے اس کو زک پر زک پہنچ رہی ہے اور اس کی اینٹ سے اینٹ بج رہی اور عوام میں اس کی مٹی خراب اور پرلے درجے کی رسوائی ہورہی ہے اور اس دروغ کو خداوند پاک کبھی فروغ نہ دے گا اور عنقریب ہی یہ مشن بھی مثل دیگر جھوٹے مشنوں کے صفحہ ہستی سے نیست نابود ہوگا اور والعاقبۃ عند ربک للمتقین نئے طور پر جلوہ دکھاوے گا۔ اگر میرے مخالف کو تہذیب اور متانت سے کچھ بھی بہرہ ہوتا تو میں نے چودھویں صدی اخبار میں جس تہذیب متانت اور ادب سے کام لیا تھا وہ اس کی قدر کرتا۔ مگر خود غلط بود آنچہ ماپند اشتیم۔ اس لئے جیسا مخاطب کا نیچر ہے ایسا ہی جواب عرض کیا گیا اور مقولہ جیسا منہ ویسی چپیڑ کو مد نظر رکھا اور اب پھر کہا جاتا ہے کہ اگر مخاطب میں کچھ بھی شرم ہے تو ہمارے سینکڑوں اعتراضوں کے جن کی بدولت اس جھوٹے مشن کی بنیاد بیخ وبن سے کٹ رہی ہے کسی معقول دلیل سے جواب دے۔ مگر واقعات کا جواب کہاں۔ اس لئے میاں عبدالکریم ہم کو گالیاں نکال کر اپنی اصلیت ظاہر کررہے ہیں اور یہی قسام ازل نے ان کو نصیب کیا ہے۔ ا۔د۔ گجراتی ۲… افشاء راز قادیانی مولانا شوکت۔ السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، راقم یکے از معتقدین مرزا صاحب ہے۔ مگر خداوند تعالیٰ نے بندہ کو طبیعت کچھ ایسی عطاء فرمائی ہے کہ جو بات اچھی طرح محقق نہ ہو جاوے اس کے تسلیم کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ میرے دل میں مرزاقادیانی کے اکثر الہامات کی بابت کچھ ایسے شک واعتراض پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ جن کے مطالب ہرگز سمجھ میں نہیں آتے۔ میں نے ان اعتراضات کو مرزائی جماعت کے لیڈنگ ممبروں کے سامنے اکثر پیش کیا۔ مگر نہایت افسوس سے کہتا ہوں کہ مجھے کوئی قابل اطمینان جواب نہیں ملا۔ میں نے اسی امید پر ایڈیٹر اخبار الحکم کو بھی لکھا کہ میرے سوالات کو خواہ مرزاقادیانی کی تائید میں ہوں یا تردید میں، شائع کر دیا کرے اور مجھ سے ان کی اجرت وصول کر لیا کرے۔ مگر باوجود بندہ اخبار مذکور کا خریدار بھی ہے۔ مگر جناب ایڈیٹر صاحب نے عالم تکبر تعلّی غرور اور شیخی میں آکر باایں الفاظ راقم کو جواب لکھا کہ ایسے مضامین کو میں ردیات کے ٹوکرے میں پھینک دوں گا۔ پس اس طرح وہاں سے بھی مجھے پوری