احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ص۴۶۹،۴۷۰) پر گورنمنٹ انگریزی کو جس نے ہندوستان میں ریل جاری کی ہے۔ دجال بناتا ہے چونکہ خود مسیح بنتا ہے۔ اس لئے ممکن نہیں کہ دجالوں کی تخت نشینی سے خوش ہو۔ ماتم اس لئے ہے کہ اس نے ایک بڑ ہانکی تھی کہ تیس سال کے اندر میرے لئے آسمان سے کوئی ایسا نشان ظاہر ہوگا کہ جس سے میرا فیصلہ ہو جائے گا۔ چنانچہ اس کے اصل الفاظ یہ ہیں: ’’اے میرے مولا! اگر میں تیرے حضور سچا ہوں اور جیسا خیال کیا گیا ہے کہ کافر اور کاذب نہیں ہوں تو ان تین سال میں جو اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک ختم ہوجائے گا کوئی ایسا نشان دکھلا جو انسانی ہاتھوں سے بالاتر ہو۔ ‘‘ (اشتہار ۵؍نومبر ۱۸۹۹ء ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۱۷۷) ان الفاظ کے مطابق ہم منتظر تھے کہ خدا جانے کتنی دفعہ ارڑ پوپوں جی کے سرپر کلغی لگے گی یا سرین پر دم نکلے گی۔ یا آسمان سے یا دجال کی آواز آئے گی۔ مگر افسوس ہے کہ جو کچھ ہوا تمام ملک نے دیکھ لیا۔ اس سہ۳ سالہ مدت میں بارہا اس کو ذلت ہوئی۔ اور آخری ذلت تو ایسی ہوئی کہ ساری عمر میں نہیں ہوئی تھی جو دراصل پیشینگوئی کے سچا کرنے کے لئے خدا کی طرف سے ہوئی۔ ایک ایک ہزار کی ضمانت کا وارنٹ اس کے اور اس کے تین حواریوں کے نام جاری ہوا اور ہنوز مقدمہ سر پر ہے۔ چونکہ ارڑپوپوں نے اپنی پیشینگوئی کی بابت خود ہی فیصلہ کیا ہے پس بہتر ہے کہ ہم وہی فیصلہ نقل کردیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ: ’’میرے مولا! مجھے تیری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ مجھے تیرا فیصلہ منظور ہے پس اگر تین سال کے اندر جو جنوری ۱۹۰۰ء سے دسمبر ۱۹۰۲ تک پورے ہو جائیں گے میری تائید اور تصدیق میں کوئی آسمانی نشان نہ دکھلا دے اور اپنے اس بندے کو ان لوگوں کی طرح رد کردے جو تیری نظر میں شریر اور پلید اور بے دین اور کذّاب اور دجال اور خائن اور مفسد ہیں تو میں تجھے گواہ کرتا ہوں کہ میں اپنے تئیں صادق نہیں سمجھوں گا اور ان تمام تہمتوں اور الزاموں اور بہتانوں کا اپنے تئیں مصداق سمجھ لوں گا جو مجھ پر لگائے جاتے ہیں۔ میں نے اپنے لئے یہ قطعی فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر میری یہ دعا قبول نہ ہو تو میں ایسا ہی مردود اور ملعون اور کافر اور خائن ہوں جیسا مجھے سمجھا گیا۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۱۷۸) ۳ … مرزائیوں سے دو دو باتیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! کیوں جناب مشفقی شفیقی مولوی عبدالکریم (قادیانی)! تعجب ہے کہ مابدولت سے کبھی قورمے کا ہاتھ نہ ملایا۔ آپ جو زندہ پیر کے مجاور ہو کے بیٹھے ہیں اور زعفرانی اور سقنقوری حلووئوں کا