احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ہے تو طرح طرح کے عذاب، وبائیں وغیرہ نازل ہوتی ہیں۔ چنانچہ اب یہی زمانہ ہے کہ جھوٹے نبی اور جعلی مہدی پیدا ہورہے ہیں اور خدائے تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکام کو مسخ اور نسخ کررہے ہیں اور لوگوں کو خدا اور رسول کی جانب سے پھیر کر اپنا بندہ بنا رہے ہیں پھر طاعون نہ پھیلے تو کیا ہو ہم سچ کہتے ہیں اور ہمارا دل گواہی دیتا ہے کہ مرزا قادیانی کی بداعمالیوں اور خلاف قدرت وفطرت دعویٰ کرنے سے طاعون آیا ہے اور ہم پر الہام ہوچکا ہے کہ جب تک مرزا زندہ ہے ہندوستان سے طاعون ہرگز رفع نہ ہوگا اور اس کے مرتے ہی تمام مصائب کا خاتمہ ہوجائے گا انشاء اﷲ تعالیٰ! ۴ … ایمان کو چھپائو مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳۱؍مارچ کے الحکم میں مرزا قادیانی فرماتے ہیں: ’’ایمان اس وقت تک ایمان ہے جب تک اس میں کوئی پہلو اخفاء کا بھی ہو لیکن جب بالکل پردہ برانداز ہو تو ایمان نہیں رہتا وغیرہ۔ ‘‘یہ کلام بالکل مہمل اور خرافات ہے۔ دعویٰ تو یہ ہے کہ ایمان کے لئے اخفاء ضرور ہے اور دلیل یہ فرماتے ہیں کہ ’’اگر خدایا اس کا نشان ایسا کھلا ہوا ہو جیسے سورج تو پھر ایمان کیا رہا۔‘‘ کیا خدایا اس کا نشان عین ایمان اور تصدیق ہے۔ ایمان اور تصدیق تو انسان کا فعل ہے اور اپنا اور اپنی اوراپنی قدرت کا نشان دکھانا خدائے تعالیٰ کا فعل ہے۔ آپ نے دونوں کو گڈمڈ کردیا۔ کیا کسی نبی اور ولی نے ایسی ہدایت کی ہے کہ ایمان میں اخفاء کے پہلو کا ہونا ضروری ہے۔ یعنی مومن کو منافق بھی بننا چاہئے کہ ظاہر کچھ اور باطن کچھ۔ جس کی قرآن میں مذمت ہے بلکہ منافقین کے لئے سخت وعید ہے کہ ’’ان المنافقین فی الدرک الاسفل من النار‘‘ کیا انبیاء نے اپنے ایمان کو چھپایا ہے؟ اگر انبیاء اپنے ایمان کو چھپاتے تو دنیا میں کوئی مومن نظر نہ آتا۔ اگر یہ مراد ہے کہ خدائے تعالیٰ بندوں کے ایمان لانے کے واسطے اپنے نشان مخفی رکھتا ہے تو ایمان لانا محال ہوجائے گا۔ خدائے تعالیٰ کا کوئی نشان چھپا ہوانہیں۔ وہ ہر شے میں یوں عیاں ہے جیسے ذرے میں آفتاب اور قطرے میں دریا اس کی شان ’’نحن اقرب الیہ من حبل الورید‘‘ اس کی صفت ’’وفی انفسکم افلا تبصرون‘‘ مگر وہ اندھوں کو کیوں نظر آنے لگا خصوصاً ان کورباطنوں کو جو اس کے نشانات اور اس کے برگزیدہ انبیاء کے معجزات اور احکام کو مٹانا چاہتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ اگر اپنے نشانات چھپاتا ہے اور اپنے اوپر ایمان لانے کا حکم دیتا ہے تو تکلیف مالایطاق اور طلب مجہول مطلق پر مجبور کرتا ہے کیونکہ جب ہم نے دیکھا نہ اس کا کوئی نشان قدرت مشاہدہ کیا تو کس شے پر ایمان لائیں حالانکہ تصدیق کے لئے تعین مصدق بہ ضرور ہے یہ