احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کیونکہ تیلی کے بیل کی طرح ہیرا پھیری کا حساب پہلے ہی لگا لیا ہے۔ جس سے سال بھر میں لاکھوں مریدوں کی قطار محض کاغذ پر صف باندھ کر کھڑی ہوسکتی ہے۔ مگر کاغذی ناؤ دنیا کے سمندر میں کب تک چل سکتی ہے۔ اگر اس تعداد کے ساتھ مرزاقادیانی الہامی قوت سے فقط ایک صفر بڑھا دیں جو آپ کی شان سے بعید نہیں تو چند روز میں پوبارہ ہو جائیں۔ خدا کے لئے مرزائیو غور کرو اور اس کذاب سے بچو اور الحکم کے مذکورہ بالا دونوں پرچے سامنے رکھو اور دھوکہ بازی کو تولو اور کہو لعنت اﷲ علیٰ الکاذبین! امام الدین از لاہور محلہ پیر گیلانیاں، مورخہ ۱۳؍مارچ ۱۹۰۲ء ۳… ہم مرزاقادیانی کے خدا کا الہام بند کر دیں گے مجدد السنہ مشرقیہ کی پیشین گوئیاں ضرور پوری ہوں گی اور ہو رہی ہیں۔ انشاء اﷲ! یہ مرزاقادیانی کی پیشین گوئیاں نباشد کہ ایک بھی پوری نہ ہو اور سب کی سب ہوا میں اڑ جائیں۔ ہم نے جس سبجیکٹ کا سلسلہ بعنوان (بے معنی الہام) جاری کر رکھا ہے وہ برابر جاری رہے گا۔ جب تک مرزاقادیانی پر الہامات کی بوچھاڑ بند نہ ہو جائے۔ ابر تو ہٹ گیا ہے بادل بھی رائی کائی ہو گئے ہیں۔ کچھ کچھ پھوار سی پڑ رہی ہے۔ معاونین ضمیمہ کے قدسی انفاس کی ہوا ان کو ابھی ابھی گھڑی کی چوتھائی میں اڑائے دیتی ہے۔ خود مرزاقادیانی کی ٹھنڈی ٹھنڈی سانسیں ہی الہام کی گرمجوشیوں کی سرد کر دیں گی۔ انشاء اﷲ! فاضل گجراتی نے ’’انت بمنزلۃ ولدی‘‘ والے الہام کی ہر پہلو سے خوب خوب چتھاڑ کی ہے۔ اب ہم ان چیتھڑوں کے جھینجہرے کر کے منارہ کی چوٹی پر لٹکائے دیتے ہیں تاکہ زائرین کو دور سے نظر آئیں۔ اگر ’’انت بمنزلۃ ولدی‘‘ کی جگہ صرف ’’انت ولدی‘‘ کا الہام ہوتا تو معاملہ صاف تھا۔ مرزاقادیانی ابن اﷲ بن جاتے اور تمام مرزائی عیسائی اور پھر جدید مشن کے قائم کرنے اور خاص یورپ میں آسمانی باپ کی بادشاہی کی منادی کے پاپڑ بیلنے اور مرزاقادیانی کو اپنی تصویر کے بھیجنے کی مطلق ضرورت نہ پڑتی اور اگر یہ کہو کہ خدا کا ایک بیٹا (عیسیٰ مسیح) تو پہلے ہی موجود ہے تو اس کا جواب یوں ہے کہ کیا ایک باپ کے دو یا زیادہ بیٹے نہیں ہوتے۔ کیا ایک بیٹا جنوا کر باپ (خدا) عنین ہوگیا ہے۔ اجی حضرت جب سلسلہ ہی جاری ہوگیا ہے اور خدا کی اولاد کی بم پھوٹ گئی ہے تو بیٹوں کی کیا کمی اور ابھی کیا ہے۔ دیکھئے مرزاقادیانی کے بعد کتنے بیٹے ہوتے ہیں۔ عیسائیوں کا یہ محض خبط ہے کہ اکلوتا بیٹا صرف عیسیٰ مسیح ہے اور مرزاقادیانی کا خبط عیسائیوں سے بھی