احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
جہلاء کے ناخنوں میں پڑی ہیں۔ آریا اور دہریے تو مرزاقادیانی سے کہیں بڑھ کر تاویل کرتے ہیں۔ ایڈیٹر! ۳… بقیہ عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز اعتراض… ’’مسیح کی موت قبر، اور مرہم عیسیٰ، کے زہرہ گداز حربہ نے نصرانیت کو زخم کاری لگائے ہیں۔ ابھی تین ہفتوں کا ذکر ہے کہ لاہور مشن کالج کے تین پادری قادیان میں آئے۔ حضرت نے بڑی قوت وتحدی سے فرمایا کہ میں خداتعالیٰ کی طرف سے وہ سب انعامات اور طاقتیں لے کر آیا ہوں جو پہلے بزرگ نبیوں کو ملی ہیں اور مسیح کی موت بڑی شدومد سے بروئے قرآن وانجیل ثابت کی۔ آخر میں آپ کی قبر کی نسبت گفتگو کی جو کشمیر میں واقع ہے۔‘‘ تردید… زبانی جمع خرچ پورا کرنا اور تنکے کو پہاڑ بنا کر دکھانا تو مرزاقادیانی کا نیچر ہے۔ اگر وہ پہلے بزرگ نبیوں کے اقتداری نشانات اور لازوال طاقتیں اﷲتعالیٰ کی طرف سے لائے ہیں تو یہ کیا عمدہ موقع تھا کہ ان عیسائی مشنریوں کے سامنے ان نبیوں یا کم ازکم صرف ایک نبی مسیح علیہ السلام کے انعامات اور اقتداری طاقتوں کو استعمال میں لاتے جن کا ذکر قرآن مجید سورہ مائدہ پارہ ہفتم رکوع پنجم میں اس طرح ہے کہ ’’اﷲتعالیٰ نے ان کو روح القدس سے مدد دی تھی۔ وہ مہدوکہل کی حالت میں لوگوں سے باتیں کرتے تھے۔ اﷲتعالیٰ نے ان کو خود کتاب وحکمت وتوریت وانجیل سکھائی تھی۔ وہ اذن الٰہی کی مدد کے ساتھ کہیئۃ الطیر جانور بنا کر اس میں روح پھونکتے تھے۔ مادرزاد اندھوں اور برص والوں کو باذن ربی تندرست اور مردوں کو زندہ کرتے تھے اور اﷲتعالیٰ نے بنی اسرائیل کو ان کی ایذا دہی سے روک رکھا تھا۔‘‘ ایک مرزاقادیانی ہیں جنہوں نے اس کا انکار اور مقابلہ کر کے یہ کہا ہے کہ ان کو یہود نے پکڑ کر صلیب پر چڑھایا اور زخم لگائے۔ معاذ اﷲ! ’’کبرت کلمۃ تخرج من افواہہم ان یقولون الاکذبا‘‘ پھر جب کہ مسیح علیہ السلام ان کے ساتھ آئے تو نہ ماننے والے کافروں نے کہا کہ یہ تو ایک کھلا جادو ہے۔ اسی طرح مرزامسیح علیہ السلام کے معجزات باہرات کو مسمریزم اور شعبدہ وغیرہ بتا کر اپنی عاقبت خوار کر رہا ہے۔ اب مرزاقادیانی آنحضرتa والی طاقت وبرکت کا ہی کچھ اثر دکھاتے۔ جیسا ایک آنکھوں کے ڈھیلے باہر نکلے ہوئے۔ کادست مبارک سے درست ہو جانے کا ذکر خود مرزاقادیانی نے کیا ہے اور ایسا ہی تین آدمیوں کی ٹانگ اور پنڈلی وغیرہ ٹوٹی ہوئی کو صرف دست مبارک لگانے اور پھونکنے سے صحت کامل ہو جانے کا حال مفصل معجزات وکرامات ’’عصاء موسیٰ‘‘ میں وضاحت سے ہوا ہے۔ اگر بالفرض مرزاقادیانی کے پاس اس وقت کوئی مادر زاد اندھا، برص والا، ٹوٹی ہوئی پنڈلی یا ٹانگ والا