احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ایوانوں میں، خود مرزاقادیانی ہی بھنگیوں کے لال گرو بن جاتے تو اس میں کیا بھس مل جاتا اور اب بھی ایک ہی بات ہے۔ کیا معنی کہ مرزاقادیانی اور ان کے بھائی دونوں ایک جھاڑو کی تیلیاں اورباہم ایسے ملے ہوئے ہیں جیسے بول کے ساتھ براز۔ لال بیگی حلال خوراپنے کو اپنے کو مسلمان بتاتے ہیں، کلمہ پڑھتے ہیں، مسلمانوں کی طرح مردے کا جنازہ اور تیجا اور دسواں بیسواں کرتے ہیں۔ مرزا قادیانی کے بھی سب مرید مسلمان ہیں۔ خصوصاً جبکہ آسمانی باپ نے کہہ دیا ہے کہ تمام انسان میرے بیٹے ہیں۔ تو مرزاقادیانی ایسے ناخلف نہیں کہ اس حکم کی مخالفت کریں اوردل میں حلال خوروں سے غبار رکھیں اورجب وہ مرزائی بننے کے لئے آئیں تو ان کے منہ پر جھاڑو مار دیں۔ ان کا عمل تو خانہ دوستاں برورب اوردر دشمناں مکوب پر ہے۔ آدمی جھوٹا کھاتا ہے تو میٹھے کے لالچ۔ اخیر میں نامہ نگار نے لکھا ہے کہ ’’مرزا ہمیشہ میموریل بھیج کر اپنے کو گورنمنٹ کا خیر خواہ بتاتا ہے مگراس کی خیر خواہی مشکوک ہے۔‘‘یہ بھی غلط مرزا قادیانی کے پاس دس ہزار نہیں دس لاکھ والٹیئر ہی ہوجائیں تو وہ گورنمنٹ کے کلیسائے جبروت کو سجدہ ہی کریں گے۔ اوّل… تو کیا پدی کیا پدی کا شوربا۔ دوم… مرزا قادیانی اگر گورنمنٹ کو تھپکتے نہ رہیں تو یہ مزے کہاں سے اڑائیں؟ یہ بات تو برٹش جیسے آزاد گورنمنٹ کے عہد میں حاصل ہے۔ شاید نامہ نگار کا یہ خیال ہے کہ اب تک جس قدر مہدی پیدا ہوئے ان کے جم غفیر نے ضرورہی گورنمنٹ سے بغاوت کی مگر ہندوستان میں یہ ممکن نہیں اور نہ مرزا قادیانی کا ایسا خیال جبکہ تمام مذاہب اس کے خلاف ہیں۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۱۶؍نومبر کے شمارہ نمبر۴۳؍کے مضامین ۱… دجالی دعوت کا جواب۔ ۲۰۰؍از لدھیانوی! ۲… فرانسیسی مسیح ڈاکٹر ڈوئی اور اس کی دعا کرنے کی کل۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … دجالی دعوت کا جواب میر ناصر نواب، دہلی کے رہنے والے کبھی محکمہ نہر میں نقشہ نویس تھے۔ قادیانی مسیح کی