احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۴ … تحریف لفظی ومعنوی محمد احسن اٹاوہ! حضرت مجدد السنہ مشرقیہ سلام وعلیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہٗ۔ ہم چند روز سے مرزائیوں کی زبانی رسالہ عسل مصفی کی بڑی دھوم دھام سے تعریف سنتے تھے کہ اس میں یوں لکھا ہے ووں لکھا ہے۔ اس کے دیکھنے سے ضرور بالضرور لوگ مرزا قادیانی کو مہدی برحق مان لیں گے۔ میں نے بھی کتاب مذکور تلاش کرکے دیکھنا شروع کیا۔ واﷲ سچ لکھتا ہوں کہ وہی رسم قدیم جو مرزا قادیانی اور مرزائیوں کی عادت ہے۔ لفظی تحریف، معنوی دھوکہ، کفر بکنا۔ بجز اس کے کچھ حقانیت اس میں نظر نہ آئی۔ چنانچہ لفظی یہ کہ ہم اکثر یہ شعر سنا کرتے تھے ؎ آسمان پر عیسیٰ اور دائود موسیٰ خاک میں لے کے توریت وزبور انجیل حق سے چال سے مصنف عسل مصفی تحریفاً یوں لکھتے ہیں ؎ حضرت عیسیٰ نبی دائود موسیٰ خاک میں لے کے توریت وزبور انجیل حق سے چال سے معنوی تعریف یہ کہ مجمع البحار میں توفی کے معنے اس طرح لکھے ہیں کہ ’’متوفیک ورافعک علی التقدیم والتاخیر وقد یکون الوفات قبضاً لیس بموت‘‘ مصنف عسل مصفی اس کا تحریفی ترجمہ کرتے ہیں یعنی ’’متوفیک ورافعک‘‘ مقدم مؤخر ہیں اور موت قبض کی موت ہوگی نہ حقیقی موت ’’وقدیکون الوفات قبضاً لیس بموت‘‘ کے صریح معنے ہیں کہ کبھی وفات کے معنے قبض کے ہوتے ہیں نہ موت کے۔ مگر مصنف عسل مصفی نے کیا ایمانداری سے معنے لکھے ہیں اور کس قدرت تحریف برتی ہے۔ دھوکہ دہی ملاحظہ ہو۔ عسل مصفی کے صفحہ ۵۹۴ میں دجال کے معنے گروہ عظیمہ کے لکھے ہیں۔ تمام کتب لغات منتہیٰ الارب قاموس وغیرہ کا حوالہ دیتے دیتے یہاں تک لکھا ہے کہ غیاث اللغات میں بھی یہی معنے لکھے ہیں۔ چونکہ یہ کتاب اکثر مقام پر بکثرت دستیاب ہوسکتی ہے۔ ہمارے محلہ کے قریب چار جلد کتاب مطبوعہ مطبع نولکشوروعلی بخش جو ۱۲۶۹ء میں چھپی ہیں جس کو عرصہ ۵۲؍برس کا ہوتا ہے موجود ہیں۔ چاروں لغات میں دال وجیم کی تختی میں بجز چار الفاظ دجی، دجاج، دجاجہ، دجلہ پانچواں لفظ ہی نہیں۔ دیکھئے جس نے جھوٹ اور دھوکہ دہی پر علانیہ کمر باندھ رکھی ہو۔ اس سے خدا بچائے۔ کیا عوام بے چارے ان کے دھوکہ اور دام فریب میں نہیں آسکتے ہیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ ضرور تمام کتب تفاسیر وکتب لغات وتواریخ وغیرہ جن جن