احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
دیں کہ بعد جلسہ ندوۃ العلماء جس مقام پر چاہیں بجز کادیان کے (میرے نزدیک تو کادیان میں بھی حرج نہیں) ہم مباحثہ کو حاضر ہیں کوئی شرط وشروط ہماری طرف سے نہ ہو۔ بجز انہی شروط کے جو علم مناظرہ میں مسلم ہوچکی ہیں۔ امید ہے کہ آپ اس تحریک کو مکمل کرنے کے لئے ضرور ہی شریک جلسہ ہوں گے۔ کرایہ بھی نصف ہے۔ جہاں تک جلد ہو سکے اس میری تحریر کو درج ضمیمہ فرماویں۔ ابوالوفاء ثناء اﷲ امرتسری! ایڈیٹر… بہت معقول اور مرزاقادیانی کی ہمیشہ کی جھک جھک اور بک بک کا تصفیہ کرنے والی رائے ہے۔ ندوۃ العلماء کے جلسے کے موقع سے بڑھ کر کوئی موقع احقاق حق کا نہ ملے گا۔ لہٰذا ہم نے بھی اس موقع کو مغتنمات سے سمجھ کر ابھی ابھی مرزاقادیانی کو رجسٹری شدہ نوٹس حسب مندرجہ ذیل دے دیا ہے۔ جناب مرزاصاحب! السلام علیٰ من اتبع الہدیٰ! مجھ کو مجلس العلماء امرتسر نے اپنا سیکرٹری قرار دیا ہے۔ لہٰذا میں بحیثیت انجمن کا خادم ہونے کے جناب والا کی خدمت میں گزارش کرتا ہوں کہ احقاق حق کے لئے جلسہ ندوۃ العلماء کے موقع سے بڑھ کر کوئی موقع نہیں۔ آپ ضرور تشریف لائیں اور بجز شرائط مقررہ مناظرہ کے کوئی شرط نہ کریں۔ ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ آپ راہ فرار اختیارکرتے ہیں اور علماء کے مواجہہ میں اپنے دعاوی کے ثابت کرنے پر قادر نہیں ہیں۔ اپنے اور اپنی جماعت کی طرف سے جناب اور علماء ہندوستان کی طرف سے جناب مولانا ثناء اﷲ صاحب امرتسری مناظر تسلیم کئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ آپ بھی منظور فرمائیں گے اور اس نوٹس کا جواب بواپسی ڈاک دیں گے۔ کیونکہ جلسہ ندوۃ العلماء کے دن بہت قریب ہیں۔ علماء کا خادم مجدد السنہ مشرقیہ ابوادریس احمد حسن شوکت، مدیر شحنہ ہند میرٹھ، مورخہ ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۲ء ۵… اسباب پرستی الحکم میں لکھا ہے کہ: ’’اسباب پرستی بت پرستی سے بڑھ کر ہے۔ پتھر کی پوجا اگر محرقہ ہے تو اس باب پرستی تپ دق ہے۔ یاد رکھو جو اسباب میں دل لگاتا ہے وہ شرک میں مبتلا ہو جاتا ہے۔‘‘ (ملفوظات ج۳ ص۳۷۵) کیوں جناب یہ نصیحت عمل کرنے کے لئے بھی ہے یا ’’یقولون مالا یفعلون‘‘ کی مصداق ہے۔ ہم کو تو بدیہی طور پر امر ثانی ہی معلوم ہوتا ہے۔ اسباب پرستی تو شرک ہے۔ مگر تصویر پرستی کیا ہے۔ جی کچھ نہیں صرف شرک کی نانی ہے۔ تصویر پرستی کو مرزاقادیانی نے اپنی بعثت اور اس کی اشاعت کے اسباب میں سے گردانا ہے۔ درحقیقت تال میل خوب ملا ہے۔ یعنی شرک کو شرک