احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۲ … مکتوب اٹاوہ از عبدالحکیم اٹاوہ! جناب مولانا احمد حسن صاحب شوکت ادام اﷲ شوکتہ ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ۔ سلام مسنون، اخباری دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ میں آپ کی خدمت میں عریضہ ہذا روانہ کرتا ہوں۔ قبل اس کے کہ میں اظہار مدعا کروں۔ مناسب معلوم ہوتاہے کہ اپنا حال بھی مختصراً عرض کردوں۔ میں پہلے اس سے ایک سیدھا سادھا کلمہ گو پابند صوم وصلوٰۃ تھا جب سے طوفان بے تمیزی مرزائیہ اعتقادات کا اٹاوہ میں زور شور ہواتو مجھ سے ایک معزز ومقتد حواری مرزا قادیانی نے جو بقول مرزا قادیانی موصوف اپنے ذات خاص کو اہل جنت اور اس فہرست میں جو بہشتی لوگوں کے لئے مثل اصحاب بدر بحکم مرزا قادیانی مرتب ہوئی ہے داخل ہیں مجھے سبز باغ عذاب وثواب کا دکھلا کر خواہش کی کہ میں مرزا کا معتقد ہوجائوں۔ چونکہ میں علم عربی سے نابلد محض تھا ان کی فہمائش کا ایسا اثر مجھ پر ہوا کہ میں مرزائی ہوگیا۔ بعد چندے جب علمائے عظام نے فتویٰ تکفیر مرزا قادیانی کی نسبت لکھا تو میرے کان کھڑے ہوئے اور میں نے سوچا کہ پیشوائے ملت کافر ہے تو حواری ضرور مردود کہلائیں گے اورعلاوہ اس کے یہ بھی غورکیا کہ اہل اسلام میں بہت سے فرقہ ہیں ہر فرقہ ایک دوسرے کا مخالف ہورہا ہے مگر مرزا قادیانی کی نسبت مجمع اہل اسلام حتیٰ کہ اشخاص مختلف بالمذاہب بھی بہتیرا کہہ رہے ہیں اور ہم خیال ہیں اور مسلمان تو عموماً مرزا قادیانی کو ملحد اور دجال کہہ رہے ہیں تو میں نے مرزائی بیعت سے خلع کردیا۔ اگرچہ یہ امر ان بزرگوں کو جن کی تحریک سے میں مرزائی مرتد ہوا تھا شاق گزرا مگر میرے حق میں اکسیر ہوا کہ ایسے خود پسند کو تہ اندیش خلاف گوار یتھ کی بیعت سے کلمہ پڑھ کر میں علیحدہ ہوگیا۔ مولا بخش حجام وشہاب خان معمار کا انکاری خط جو آپ کے ضمیمہ اخبار گوہربار میں درج ہوا ہے میرے ہاتھ کا لکھا ہے اور ان کا لکھایا ہوا تھا۔ اس ضمیمہ کو دیکھ کر حواری دوئم جو خود بھی ماشاء اﷲ زمانہ بھر کے بڑے نہایت نیک چلن پابند شرع شریف ہیں اور جن کی خوش وضعی اٹاوہ میں زبان زد خاص وعام ہے بہت جوش میں آئے اور چونکہ مولا بخش حجام ان کا خدمت گزار تھا اس کو دھمکایا، ڈرایا۔ دنیا کی حالت تو ظاہر ہے۔ کہ اچھے پڑھے لکھے آدمی حلوے مانڈوں کی چاٹ کی وجہ سے مرزا قادیانی کا کلمہ جو در حقیقت کفر ہے پڑھنے لگے ہیں تو ناخواندہ آدمی اور وہ بھی گھر کا خدمت گار کیا کرسکتا تھا۔ مجبور ہوا مگر اسی دن شام کو ایک موقع پر جہاں اور بھی مقتدر لوگ موجود