احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳… قادیانی کا انوکھا اصول علم کلام ا۔د۔از مقام گ! ۴… تعبیر طلب خواب فیروز دین امرتسر! ۵… خداوند آزادی بخش آزادی پسند مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱… حضرت پیر مہر علی شاہ کے ہاتھ پر دو مرزائیوں کا مسلمان ہونا بذریعہ ایک معتبر ومستند عالم کے مندرجہ ذیل مراسلت ہمارے نام موصول ہوئی جس میں کسی طرح کا شک وشبہ نہیں۔ دستگیر درماندگان قبلہ پیر صاحب السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، جیسا کہ کل بعد عصر حضور نے ارشاد فرمایا تھا۔ سو یہ کلمات لکھ دینے میں مجھے عذر نہیں۔ غلام احمد قادیانی کو میں رسول نہیں سمجھتا اور اس کے دعوے مسیح موعود کو افتراء یقین کرتا ہوں جو اعتقاد سلف صالحین کا ہے وہی میرا اعتقاد ہے۔ وباﷲ التوفیق! راقم: محمد حسین الہ آبادی حال معلم فارسی اسلامیہ سکول راولپنڈی! اور لیجئے! ایک اور مرزائی جس کا نام مرزا نے فضل حسین احمد آبادی ۳۱۳ مریدوں کی فہرست نمبر۱۳۹ (ضمیمہ انجام آتھم ص۴۳، خزائن ج۱۱ ص۳۲۷) میں بایں لفظ لکھا ہے (شیخ مولوی فضل حسین صاحب احمد آبادی جہلم) یہ کبھی اپنا نام محمد حسین لکھتا ہے اور کبھی شیخ حسین۔ گویا اس کے تین نام ہیں اس کا باپ بھی مرزائی تھا۔ سخت غالی۔ اس کا نام مرزاقادیانی نے (ضمیمہ انجام آتھم ص۴۴، خزائن ج۱۱ ص۳۲۸) نمبر۲۵۹ میں یوں لکھا ہے۔ (مولوی شیخ قادر بخش صاحب احمد آبادی) وہ قادیان میں مر گیا اور بیٹا اب ازسرنو پیر صاحب گولڑہ والے کی مجلس میں روبروئے مجمع عظیم مشرف بہ اسلام ہوا اور مندرجہ بالا تحریر سنداً بقلم خود لکھ دی۔ ایڈیٹر! دوسری مراسلت اسی طرح ہمارے دفتر میں موصول ہوئی ہے جو بالکل صحیح اور واقعی ہے۔ اگرچہ واضح نہیں اور بے ربط سی معلوم ہوتی ہے۔ نامہ نگاروں کا فرض ہے کہ مفصل طور پر صحیح اور صاف عبارت میں لکھیں۔ اگر مسلمان ہونے والے بھائی خود نہ لکھ سکتے ہوں توکسی لائق آدمی سے لکھوائیں تا کہ مخالفوں کو اعتراض کا موقع نہ ملے۔ اس میں شک نہیں کہ معاونین ضمیمہ کے دم قدم اور قدسی انفاس کی برکات سے مرزائی الحاد کا سر ٹوٹ گیا ہے اور بھیجا پھوٹ گیا ہے۔ خدا نے چاہا تو چند روز میں خس کم اور جہاں پاک۔ ماموں کا دم اور کواڑوں کی جوڑی۔ منارا مرزائیوں کا