احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ان کم فرصیتوں اور اس قدر جلدی میں جو کچھ قلم سے گزر جاتا ہے میں اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھتا ہوں۔ ہاں اگر غلطی ہے تو میرے نفس کی وجہ سے غرض مرزا قادیانی نے مان لیا ہے کہ ان کی تحریریں غلطیوں سے پاک نہیں ہوتی۔ اس پر بھی انہیں الہامی تحریریں کہتے ہیں۔ ایڈیٹر… جب الہام غلط ہوا تو نبوت اور اس کا دعویٰ بھی غلط ہوگیا۔ مرزا قادیانی کو چکھوتیاں، یہ اقرار کیوں کرنے دیں گے اور چیلے اپنے گرو سے اب بھی منحرف نہ ہوں گے اور اسے نبی ہی مانیں گے۔ ۴ … مرزا قادیانی کی نبوت پر خود مرزائیوں میں مباحثہ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! پہلا! کیا آپ کو باوصف احمدی ہوجانے کے حضرت اقدس علیہ السلام کی نبوت میں کچھ شک ہے۔ دوسرا! ہاں میں حضرت اقدس کو اپنا پیشوا اور بزرگ سمجھتا ہوں مگر ان کو بھی سمجھنا ایک مشکل اور نازک مرحلہ ہے۔ پہلا! اس اشکال اور نازک مرحلہ کا اتا پتا کھولیے۔ دوسرا! اتاپتا کیا معنی ہے۔ پہلے ہی بال کی کھال اور ہندی کی چندی نکل چکی ہے۔ مگر اندھوں کو کیا سوجھے اور مادر زاد گونگے بہرے کیا سنیں۔ پہلا! آپ سوانکھے اور دانا بینا ہیں تو کیوں نہیں بتاتے سکھاتے سمجھاتے۔ بصر اور سمع اور قوت ناطقہ کس دن کے لئے رکھ چھوڑی ہیںہے۔ دوسرا! نبوت ختم ہوچکی اگر خدا نے آپ کو آنکھیں دی ہیں اور آپ لکھے پڑھے ہیں تو قرآن میں آیہ ’’ماکان محمد ابا احمد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النّبیین‘‘ اور حدیث ’’لا نبی بعدی‘‘ ملاحظہ فرمائیے۔ پہلا! ہم لوگ زیادہ تر عقل پیروہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ سینکڑوں بلکہ ہزاروں حدیثیں موضوع ہوگئی ہیں اور جب حدیثیں موضوع ہوگئی ہیں تو ازروئے عقل وقیاس ومشاہدہ ممکن ہے کہ قرآن میں بھی آیات کا الحاق ہوگیا ہو آیہ ختم نبوت کچھ گڈ مڈ اور بے جوڑ سی معلوم ہوتی ہے۔ پہلا! ابوۃ کی نفی کو ختم رسالت سے کیا تعلق ہے۔ یہ بھی وہی بات ہوئی کہ مارے گھٹنا پھوٹے بے پتلی کی آنکھ۔ یہ تو قرین قیاس ہے کہ آنحضرتa کسی کے باپ نہیں اور یہ بھی صحیح ہے کہ آپ رسول ہیں مگر اس آیہ میں خاتم النّبیین کا پوا یاروں نے لگایا ہے۔ اتنا ٹکڑا ضرور الحاق کیا گیا ہے کیونکہ یہ بات خلاف عقل ہے کہ قیامت تک پیغمبر عرب جیسا کوئی نبی پیدا نہ ہو۔ اور حمقاء کے نزدیک اس کی نظیر پیدا کرنے سے خدا بھی عاجز ہوجائے جو خود فرماتا ہے کہ ’’وان من شئی الاعندنا خزائنہ‘‘ یعنی ہمارے پاس ہر شے کے خزانے موجود ہیں۔ پیغمبر عرب بھی ’’شئی من